• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں کی حالت پر انجینئر رشید بھوک ہڑتال کریں گے: عوامی اتحاد پارٹی

by امت ڈیسک
28/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: بارہمولہ سے منتخب رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید ہفتے کی شام 8 بجے سے اتوار کی شام 8 بجے تک ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس بات کا اعلان عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے کیا۔ پارٹی کے مطابق، یہ علامتی احتجاج بھارتی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو بنیادی انسانی اور آئینی حقوق سے محروم رکھنے کے خلاف ہوگا۔

اے آئی پی کے ترجمان اعلیٰ انعام النبی کے مطابق: ’’انجینئر رشید نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو اپنے ارادے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’انجینئر رشید نے اہل خانہ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں ایک دوسرے پر جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے الزامات عائد کرتے ہیں، لیکن جب بات کشمیری قیدیوں کی آتی ہے تو دونوں خاموش رہتے ہیں۔‘‘ انعام النبی کے مطابق رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ ’’یو اے پی اے جیسے سخت قوانین کے تحت صرف سیاسی نظریات رکھنے کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں اور کارکنوں کو قید رکھا گیا ہے، اور قومی جماعتیں اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ایمرجنسی کے مظالم کو تو اجاگر کرتی ہے، لیکن کشمیر میں گزشتہ 11 برسوں کے دوران ’’سیاسی آوازوں کو خاموش کرنے، نظریاتی اختلافات کو جرم جتانے اور جمہوری آوازوں کو کچلنے‘‘ کی اپنی پالیسی پر بات نہیں کرتی۔

انجینئر رشید کے بھوک ہڑتال کے اس اعلان سے قبل جمعرات کو کشمیر کے ایک اور رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر تہاڑ جیل میں قید بزرگ علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کے علاج کا مطالبہ کیا تھا۔ شاہ کی بیٹی، سحر شبیر، نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد متعدد امراض میں مبتلا ہیں جن میں پروسٹیٹ کینسر بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ انجینئر رشید نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی، لیکن وہ 2019 سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ اُنہیں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اے آئی پی کا مزید کہنا ہے کہ انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کا مقصد بھارت کے عوام کو یاد دلانا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے کشمیری عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کی منظم پامالی جاری ہے اور اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانہال میں ٹرک گہری کھائی میں جا گری ، دو ازجان

Next Post

سوپور میں دریائے جہلم سے 16 سالہ طالب علم کی تین دن بعد لاش برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
گریز میں کمسن لڑکا دریا میں ڈوب گیا

سوپور میں دریائے جہلم سے 16 سالہ طالب علم کی تین دن بعد لاش برآمد

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

امرناتھ یاترا 2025 کے بہتر انعقاد کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

ستر سالہ سیاح کی عصمت دری معاملہ: ملزم زبیر احمد بٹ کی درخواست ضمانت مسترد

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں خودکش دھماکہ، 13 فوجی اہلکار  ازجان

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں خودکش دھماکہ، 13 فوجی اہلکار ازجان

ہماری لڑائی جموں و کشمیر ریاست کے لیے نہیں بلکہ آئینی ضمانتوں کی بحالی کے لیے ہے: روح اللہ

ہماری لڑائی جموں و کشمیر ریاست کے لیے نہیں بلکہ آئینی ضمانتوں کی بحالی کے لیے ہے: روح اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »