امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کے خیبرپختونخوا میں ہفتہ کے روزایک خود کش حملے میں 13 فوجی مارے گئے اور10 زخمی ہوئے۔ یہ حملہ شمالی وزیرستان میں ہوا، جہاں ایک پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبہ میں ہفتہ کے روز ایک خود کش حملے میں کم از کم 13 فوجی مارے گئے ہیں۔ وہیں، 10 فوجی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک فوجی قافلہ شمال-مغربی ضلع کے نارتھ وزیرستان سے گزر رہا تھا۔ یہ علاقہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے اور لمبے وقت سے دہشت گردی سے متاثر رہا ہے۔
حملے میں خود کش حملہ آورنے دھماکوں سے بھری گاڑی کو قافلے سے ٹکرا دیا، جس سے خطرناک دھماکہ ہوا۔ اس حملے میں کئی جوان شدید طورپرزخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا اس سے منسلک کسی گروپ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ یہ علاقہ پہلے بھی ایسے خطرناک حملوں کا گواہ رہا ہے۔ فوج اورسیکورٹی ایجنسیاں علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حملے نے پاکستان کے لاء اینڈ آرڈر پر پھر سے بڑے سوال کھڑے کردیئے ۔











