امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 جون: سری نگر کے شالٹینگ علاقے کے قریب آدھی رات کے اوقات میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ یہ حادثہ تقریباً 12:40 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک آٹو گاڑی کو شالہ ٹینگ سری نگر کے قریب دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں ان میں سے ایک آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مہلوک کی شناخت اعجاز احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکن شاہ گنڈ، بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ زخمی شخص کی شناخت محمد اشرف ملہ ولد عبدالسلام ملہ ساکن شاہ گنڈ، بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔










