• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس

کشمیر: شری امرناتھ یاترا دونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ شروع

by امت ڈیسک
03/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کی طرف بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے یاتریوں کے پہلے قافلے کی روانگی کے ساتھ ہی شری امرناتھ جی یاترا جمعرات کی صبح با قاعدہ شروع ہوئی۔صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے وسطی کشمیر میں بالتل بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا جبکہ جنوبی کشمیر کے ننون پہلگام بیس کیمپ س سیول اور پولیس افسروں نے یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ یاتریوں کے پہلے قافلے میں مرد ، خواتین، بچے اور سادھو شامل تھے، ‘جو بم بم بولے’ کے نعروں کی گونج میں پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئے۔ایک خاتون یاتری نے میڈیا کو بتایا:’پہلے جتھے کے ساتھ یاترا کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے، اتنی خوشی زندگی میں کبھی محسوس نہیں کی ہے’۔انہوں نے کہا:’ میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ یہاں آئیں اور بابا بولے ناتھ کا درشن کریں’۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کی صرف بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 5 ہزار 8 سو 92 یاتریوں کے پہلے قافلے کو کشمیر کے لئے روانہ کیا۔یاتریوں کا پہلا قافلہ دوپہر کو کشمیر پہنچا تھا جس کا یہاں ترتپاک استقبال کیا گیا۔دریں اثنا حکومت اور شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے سیکورٹی اور دیگر سہولیات کے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے یاترا کے جڑواں راستوں پر سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اہم سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ زمین پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے علاوہ حکام نے قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ چہرے کی شناخت کی نگرانی کے نیٹ ورک کو بھی مضبوط کیا ہے۔

یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے جموں و کشمیر کی حکومت نے امرناتھ گھپا کو جانے والے تمام راستوں کو "نو فلائنگ زون” قرار دیا ہے، جس میں یاترا کے دوران ڈرون اور غبارے سمیت کسی بھی فضائی آلات کے استعمال پر پابندی ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ 22 اپریل کو پہلگام میں بیسرن وادی میں پیش آنے والے بہیمانہ واقعے کے بعد پہلی یاترا ہے جس میں 25 سیاح اور ایک مقامی گھوڑے بان کی موت واقع ہوئی تھی۔اس حملے کے بعد، امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن میں 10 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے اختتام پذیر ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پانچ لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائشی سہولیت دی جائے گی: شیوراج سنگھ چوہان

Next Post

جعلی میڈیکل اسناد کا شاخسانہ، کرائم برانچ نے کیا ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جعلی میڈیکل اسناد کا شاخسانہ، کرائم برانچ نے کیا ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل

جعلی میڈیکل اسناد کا شاخسانہ، کرائم برانچ نے کیا ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل

ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون

ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون

سیکھنے میں کیسی شرم؟

سیکھنے میں کیسی شرم؟

وزارت خارجہ نے مالی میں بھارتی شہریوں کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا

وزارت خارجہ نے مالی میں بھارتی شہریوں کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا

کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی:

کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی:

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »