امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / اپنی پارٹی نے اپنی کمشنر سرینگر کو ایک خط ارسال کر کے 13 جولائی 2025 کو مزار شهدار ، خواجہ بازار نوہٹہ سرینگر پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی ہے۔ اپنی پارٹی نے خط میں کہا ہے کہ پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں رہنماؤں کا ایک وفد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزر شدار کا دورہ کرے گا۔ مکتوب کے مطابق، وقد صبح 7 بے فاتحہ خوانی کرے گا اور اس میں 25 سے زائد افراد شامل نہیں ہوں گے۔
اپنی پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ اجتماع پر امن اور وقار کے ساتھ ہو گا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ تمام قواعد وضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ خط کے آخر میں پارٹی نے درخواست کی ہے کہ اجازت نامہ جلد از جلد جاری کیا جائے تا کہ یہ پرو گرام بخوبی انجام دیا جاسکے۔











