• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریاستی حیثیت بحال کرو، سماجی کارکن اظہر مجید کی مرکزی سرکار  سے اپیل

ریاستی حیثیت بحال کرو، سماجی کارکن اظہر مجید کی مرکزی سرکار سے اپیل

by امت ڈیسک
12/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

تھنہ منڈی:
جموں و کشمیر کے معروف سماجی کارکن اظہر مجید نے ایک جراتمندانہ اور ولولہ انگیز بیان میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت (Statehood) کو فوری طور پر بحال کیا جائے، کیونکہ موجودہ وقت میں خطے کے عوام شدید پریشانیوں اور محرومیوں کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے جب بھی مسائل کے حل کے لیے approached کیے جاتے ہیں، تو ان کا صرف ایک جواب ہوتا ہے:

"ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں، کیونکہ ہمارے پاس ریاستی حیثیت نہیں ہے۔”

اظہر مجید کا کہنا تھا کہ آج اگر جموں و کشمیر کے کسی بھی گاؤں یا قصبے میں عوام کو سڑکوں کی عدم دستیابی، بجلی کی شدید قلت، پینے کے پانی کی کمی، صحت سہولیات کی ناکامی، یا تعلیمی اداروں کی خستہ حالی جیسے بنیادی مسائل کا سامنا ہو، تو عوام بے بسی کے عالم میں صرف در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ نہ مقامی نمائندوں کے پاس فنڈز ہیں، نہ ان کے پاس کوئی قانونی اختیار — اور اس کی واحد بڑی وجہ یہ ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست سے یونین ٹیریٹری میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ اہم بیان تھنہ منڈی حلقہ کے ایم ایل اے مظفر اقبال خان کے ساتھ ایک نجی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جہاں اظہر مجید نے نہ صرف مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ایک واضح احتجاجی لائحہ عمل بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ:

"ہم نے پہلے ہی حکومت ہند کو بار بار آواز دی، ہم نے ایم ایل اے مظفر اقبال خان کے ساتھ مل کر سگنیچر کیمپین، خطوط، قراردادیں سب کچھ حکومت کو بھیجا، لیکن افسوس کہ ہماری آواز کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔”

اظہر مجید نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں، طلباء، سیاسی و سماجی کارکنان، اور ہر محب وطن شہری سے اپیل کی کہ اب خاموش بیٹھنے کا وقت نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ:

"اب ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے، اور وہ ہے پُرامن مگر طاقتور عوامی تحریک۔ ہمیں سڑکوں پر نکلنا ہوگا، ہمیں پاؤں کے بل چل کر اپنے حق کے لیے مارچ کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے حق کی لڑائی لڑنی ہوگی — کیونکہ ریاستی حیثیت صرف انتظامی ڈھانچہ نہیں بلکہ یہ ہماری پہچان ہے، ہمارا اختیار ہے، ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔”

اظہر مجید کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی حیثیت بحال نہ کی گئی تو جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ کے لیے بے اختیار، پسماندہ، اور مرکز پر منحصر بن کر رہ جائیں گے۔ ان کے مطابق، آج وقت آ گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی نئی نسل آگے بڑھے، اور آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ:

"ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے، ہم اپنا آئینی حق مانگ رہے ہیں۔ اگر دہلی میں بیٹھے لوگ ہماری آواز نہیں سننا چاہتے، تو ہم ان کے دروازے ہلانے پر مجبور ہوں گے۔”

اظہر مجید کا یہ بیان نہ صرف سماجی حلقوں میں تیزی سے گونج رہا ہے بلکہ سیاسی میدان میں بھی بحث کا موضوع بن چکا ہے۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ اگر اس مطالبے کو عوامی حمایت حاصل ہو گئی تو یہ جموں و کشمیر میں ایک نئی عوامی تحریک کا آغاز بن سکتا ہے — ایسی تحریک جو مکمل طور پر پُرامن، آئینی، اور جمہوری بنیادوں پر استوار ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریل پتھری میں لاپتہ امرناتھ یاتری کا سراغ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا

Next Post

بداعتمادی کی داستانیں ختم ، جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے : ایل جی سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
بداعتمادی  کی داستانیں ختم ، جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے : ایل جی سنہا

بداعتمادی کی داستانیں ختم ، جموں و کشمیر بااختیاریت کی نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے : ایل جی سنہا

وادی کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

وادی کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان

وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار

سرینگر انتظامیہ نے مزار شہداء جانے کی نہیں دی اجازت

سرینگر انتظامیہ نے مزار شہداء جانے کی نہیں دی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »