• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر عبداللہ نے سیکورٹی حصار توڑ کر مزارِ شہداء پر حاضری دی، پولیس پر لگائے سنگین نوعیت کے الزامات

عمر عبداللہ نے سیکورٹی حصار توڑ کر مزارِ شہداء پر حاضری دی، پولیس پر لگائے سنگین نوعیت کے الزامات

by امت ڈیسک
14/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سیکورٹی کے تمام حصار توڑتے ہوئے خواجہ بازار نوہٹہ کے مزارِ شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ کے مطابق سخت سکیورٹی رکاوٹوں، پولیس کی جانب سے راستہ روکنے اور نیشنل کانفرنس کے جھنڈے کو پھاڑنے کی مبینہ کوششوں کے باوجود، وہ تمام ممبران اسمبلی کے ہمراہ مزار شہدائے تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

یو این آئی نامہ نگار کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ پیر کی صبح تمام سکیورٹی بندشوں اور پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نوہٹہ کے تاریخی مزارِ شہداء، خواجہ بازار پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی۔ذرائع کے مطابق، عمر عبداللہ نے اس موقع پر نہ ہی سکیورٹی کنٹرول روم کو پیشگی اطلاع دی اور نہ ہی کسی سرکاری اجازت کا انتظار کیا۔ وہ اپنی گاڑی میں خاموشی سے روانہ ہوئے اور سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود مزارِ شہداء کے بند گیٹ کے قریب پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مزارِ شہداء کا مرکزی دروازہ بند تھا، تاہم عمر عبداللہ نے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے کا راستہ اختیار کیا۔ ان کے ہمراہ چند قریبی افراد بھی موجود تھے جنہوں نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کیا۔ویڈیو میں عمر عبداللہ کو قبروں کے سامنے کھڑے ہو کر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا مانگی۔

فاتحہ خوانی کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عمر عبداللہ نے انتظامیہ اور پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کو صرف سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کے نگراں کہتے ہیں، انہوں نے واضح احکامات کے تحت ہمیں فاتحہ خوانی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا:’کل صبح سے ہی تمام سیاسی قیادت کو گھروں میں بند کر دیا گیا۔ میں نے کنٹرول روم کو مطلع کیا کہ میں مزارِ شہداء پر فاتحہ پڑھنے کے لیے جانا چاہتا ہوں، لیکن چند منٹوں میں میرے گیٹ کے باہر فورسز تعینات کر دی گئیں۔‘

انہوں نے کہا کہ:’درمیانی شب تک بھی سیکیورٹی نہیں ہٹائی گئی۔ آج میں نے انہیں مطلع کیے بغیر چپ چاپ گاڑی میں بیٹھا اور روانہ ہوا، لیکن اس کے باوجود نوہٹہ چوک پر ہماری گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ وہاں سی آر پی ایف کی گاڑی، جے کے پولیس کی رکشک کھڑی تھی اور پھر ہمارے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی گئی۔‘عمر عبداللہ نے پولیس اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا:’یہ پولیس والے جو وردی پہنتے ہیں، کب کب قانون بھول جاتے ہیں؟ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس قانون کے تحت ہمیں روکا گیا؟ اگر کوئی رکاوٹ تھی، تو وہ تیرہ جولائی تک تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا:’یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ایک آزاد ملک ہے، لیکن ان کے رویے سے لگتا ہے جیسے ہم ان کے غلام ہیں۔ ہم کسی کے غلام نہیں، ہم اس ریاست کے عوام کے خادم ہیں۔‘

عمر عبداللہ نے کہا کہ فورسز نے نہ صرف انہیں روکنے کی کوشش کی بلکہ ہمارے جھنڈے پھاڑنے کی کوشش کی گئی، ہمیں پکڑنے کی کوشش کی گئی، لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ہم آئے، ہم نے فاتحہ پڑھی۔انہوں نے مزید کہا:’ان لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ شہداء کی قبریں صرف تیرہ جولائی کو موجود ہوتی ہیں۔ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم سال کے بارہ مہینے، جب چاہیں، ان شہداء کو یاد کریں گے۔ ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خاتون کے مبینہ قتل کے خلاف گاندربل میں احتجاج

Next Post

بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کو لداخ کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کو لداخ کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا

بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کو لداخ کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا

بارہمولہ میں جہلم سے تیسری لاش کو کیا برآمد

بارہمولہ میں جہلم سے تیسری لاش کو کیا برآمد

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

وزیر اعلی نے اس بے بسی کا تجربہ کیا جو روز کشمیری کرتا ہے:میرواعظ

وزیر خارجہ جے شنکر کی چینی نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات

وزیر خارجہ جے شنکر کی چینی نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات

معروف شاعر شاہد بڈگامی انتقال کر گئے

معروف شاعر شاہد بڈگامی انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »