امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 جولائی : شدید بارش کے باعث بدھ کے روز شری امرناتھ جی یاترا کو پہلگام اور بالتل دونوں بیس کیمپس سے معطل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صبح سے جاری مسلسل بارش کے پیش نظر لیا گیا، کیونکہ اس سے یاترا کے پیدل راستے خطرناک ہو گئے ہیں۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے بتایا کہ خراب موسم اور حفاظتی خدشات کے باعث یاترا کو بالتل راستے اور ننوان-چندن واری ٹریک دونوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اب تک جون میں یاترا کے آغاز سے لے کر 3.93 لاکھ سے زائد یاتری مقدس غار میں درشن کر چکے ہیں۔ (کے این ایس)










