امت نیوز ڈیسک //
ریاسی، یکم اگست: سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) رام نگر، راجندر سنگھ اور ان کا بیٹا ریاسی ضلع کے سالوکھ اختر نالہ میں ان کی بولیرو گاڑی کی لینڈ سلائیڈنگ سے ٹکرانے کے بعد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کے این سی کو بتایا کہ اس واقعے میں سنگھ کی اہلیہ اور رشتہ داروں سمیت تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اہل خانہ دھرمادی سے پٹیاں واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ یہ سانحہ پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









