• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرپشن کیس میں سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے سابق پریس سکریٹری کے گھر پر چھاپہ مارا

ستیہ پال ملک:سماج وادی نظریہ سے ہندتواوادی تک کا سفر

اُمت ڈیسک رپورٹ/صوفی رفیق

by امت ڈیسک
07/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کا منگل (5 اگست) کو دوپہر ایک بجے کے قریب انتقال ہوگیا ۔ 79 سالہ سینئر رہنما طویل عرصے سے علیل تھے۔ انہیں علاج کے لیے نئی دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ستیہ پال ملک نے اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک ریاست جموں و کشمیر کے آخری گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کے دور میں نہ صرف ریاست کو 5 اگست 2019 کو تقسیم کیا گیا بلکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اور 35 اےکو بھی ہٹا دیا گیا۔

ستیہ پال ملک کی وفات اس تاریخی فیصلے کی چھٹی برسی ہوئی ہے۔

تین بار کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر مملکت ستیہ پال ملک جموں و کشمیر کے گورنر بننے والے پہلے سیاست دان تھے۔ جموں و کشمیر کے بعد انہیں ریاست گوا کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اکتوبر 2022 تک میگھالیہ کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔اس سے قبل 2017 میں وہ مختصر وقت کے لیے بہار کے گورنر بھی رہے۔

ستہ پال ملک کا سیاسی کیریئر

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی سماجوادی نظریے سے متاثر ہوکر ستیہ پال ملک 66-1965 میں سرگرم سیاست میں داخل ہوئے تھے۔ وہ طلبہ سیاست میں تیزی سے آگے بڑھے اور میرٹھ کالج طلبہ یونین کے صدراور بعد میں میرٹھ یونیورسٹی، جسے اب چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے، کے طلبہ یونین کے صدر رہے۔

ستہ پال ملک کا سیاسی کیریئر 1970 کی دہائی میں ایک سوشلسٹ لیڈرکے طور پر شروع ہوا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کی – جن میں چودھری چرن سنگھ کی بھارتیہ کرانتی دل، کانگریس اور وی پی سنگھ کی قیادت والی جنتا دل شامل ہیں۔ آخرکار وہ 2004 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے تھے۔

وہ 1974 میں بھارتیہ کرانتی دل کے ٹکٹ پر باغپت سیٹ سے جیت کر اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں داخل ہوئے۔ بعد میں وہ لوک دل کے جنرل سکریٹری بنے اور پھر 1980 اور 1989 میں اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بنے۔

ان کی دوسری میعاد کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر رہی۔ لیکن 1987 میں کانگریس کے خلاف’’بوفورس گھوٹالہ‘‘ سے ناراض ہوکرستیہ پال ملک نے راجیہ سبھا اور کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی ’’جن مورچہ‘‘ شروع کی، جسے 1988 میں جنتا دل میں ضم کر دیا گیا۔

سال 1989میں، وہ علی گڑھ سے جنتا دل کے امیدوار کے طور پر لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 1990 میں مختصر مدت کے لیے پارلیامانی امور اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔

سال 2004 میں ستہ پال ملک نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی اور اترپردیش کےباغپت سے لوک سبھا کا انتخاب لڑا، لیکن اس وقت کے راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ اجیت سنگھ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

 مودی سرکار اور ستیہ پال ملک

نریندر مودی حکومت کے پہلے دور میںستہ پال ملک کو حصول اراضی بل کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ پارلیامانی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی کمیٹی نے بل کے خلاف سفارش کی، جس کی وجہ سے حکومت نے مجوزہ اراضی اصلاحات کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا۔

اپریل 2023 میں،اپنے ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک نے ’’پلوامہ حملے‘‘ کے بارے میں بے باک بیان دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں 2019 میں 40 سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کے پیچھے ہوئی سیکورٹی کی کوتاہی کے بارے میں خاموش رہنے کو کہا تھا۔

ستہ پال ملک نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں بھی کھل کر بات کی اور عوامی پلیٹ فارم سے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے۔

سی بی آئی کی پوچھ گچھ

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اپریل2023 ستیہ پال ملک سے نئی دہلی واقع ان کی رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی نے اُن سےجموں و کشمیر میں ’’ ریلائنس جنرل انشورنس اسکیم ‘‘ سے متعلق بدعنوانی اور بی جے پی لیڈر رام مادھو کی جانب سے مبینہ طور پر’’کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ‘‘کے بارے میں رشوت کی پیشکش سے متعلق کیس کو لے کر چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ 2019 کے پلوامہ حملے کے دوران نریندر مودی حکومت کے رول پر انہوں نے جو کچھ کہا،اسی کے لیے ان کو ہراساں کیا گیا۔ملک نے مزیدکہا کہ وہ ان انکشافات کو دہرانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

انشورنس اسکیم میںبدعنوانی کا معاملہ جموں و کشمیر میں انل امبانی کی سربراہی والی ریلائنس جنرل انشورنس سے منسلک انشورنس اسکیم میں بے ضابطگیوں کے الزامات سے متعلق ہے۔ اس سلسلے میں اس وقت مقدمہ درج کیا گیا تھا جب سابق گورنر جموں وکشمیر ستیہ پال ملک نے الزام لگایا کہ انہیں اس معاملے میں رشوت دینے کی کوشش کی گئی تھی۔
رادم مادھو سے متعلق معاملہ کشتواڑ میں دریائے چناب پر مجوزہ کیرو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے 2019 میں 2200 کروڑ روپے کا سول ورک کنٹریکٹ دینے میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے۔

واضح رہے اکتوبر 2021 میں پہلی بارستیہ پال ملک نے الزام لگایا تھا کہ جموں و کشمیر کے گورنر کی حیثیت سے ان کے دور میں انہیں کہا گیا تھا کہ اگر وہ امبانی اور آر ایس ایس سے وابستہ ایک شخص(رام مادھو) کی دو فائلیں کلیئر کریں گے تو انہیں 300 کروڑ روپے ملیں گے، لیکن انہوں نے سودوں کورد کر دیا تھا۔

مارچ 2022 میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا تھا کہ ملک کی طرف سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں اور انتظامیہ نے اس معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی بی آئی نے اس سلسلے میں دو کیس درج کیے تھے۔
سی بی آئی نے اس معاملے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں دہلی اور جموں و کشمیر میں تقریباً 8 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔سی بی آئی نے گزشتہ ماہ اپنے چھاپے میں21 لاکھ روپےسے زیادہ کی نقدی کے علاوہ ڈیجیٹل آلات، کمپیوٹر، جائیداد کے دستاویزات برآمد کیے تھے۔ مرکزی ایجنسی نے چناب ویلی پاور پروجیکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سابق چیئرمین نوین کمار چودھری، سابق عہدیداروں ایم ایس بابو، ایم کے متل اور ارون کمار مشرا اور پٹیل انجینئرنگ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ چودھری جموں اور کشمیر کیڈر (اب اے جی ایم یو ٹی کیڈر) کے 1994 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شمع ابھی باقی ہے! (افسانہ)

Next Post

سی آر پی ایف اہلکار نے اننت ناگ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
*غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 28 فلسطینی شہید، 93 زخمی*

سی آر پی ایف اہلکار نے اننت ناگ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

اکہال کولگام آپریشن آٹھویں روز میں داخل: رات بھر گولیاں اور دھماکے، علاقے میں محاصرہ برقرار

اکہال کولگام آپریشن آٹھویں روز میں داخل: رات بھر گولیاں اور دھماکے، علاقے میں محاصرہ برقرار

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

سڑا ہوا گوشت اسکینڈل: میر واعظ نے احتساب اور اخلاقی محاسبے کا مطالبہ کیا

آن لائن مالیاتی فراڈ کیس میں 4 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل: سی بی کے

آن لائن مالیاتی فراڈ کیس میں 4 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل: سی بی کے

آئی جی پی نے یومِ آزادی اور دیگر  تقریبات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی پی نے یومِ آزادی اور دیگر تقریبات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »