• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دو فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، اکھال کولگام آپریشن نویں روز میں داخل

کولگام آپریشن: اکہال جنگلات میں دسویں روز بھی آپریشن جاری

by امت ڈیسک
10/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اُمت نیوز ڈیسک//

جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے گھنے اکھل جنگلات میں جاری تصادم دسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ جدید سازوسامان سے لیس پیرا کمانڈوز اور اضافی دستوں نے علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی میں ایک وسیع علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے فرار کے تمام ممکنہ راستوں پر کڑی نگرانی قائم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے اور اتوار کی رات جنگل میں زوردار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں۔ سکیورٹی فورسز ڈرونز، یو اے وی، ہیلی کاپٹرز اور دیگر جدید نگرانی کے آلات کے ذریعے ان دہشت گردوں کو تلاش کر رہی ہیں جو ممکنہ طور پر قدرتی غاروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ بعض مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ان پر دھماکہ خیز مواد بھی گرایا گیا ہے۔

اس آپریشن میں اب تک دو فوجی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی ابتدائی فائرنگ میں ایک مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔

یاد رہے یہ آپریشن یکم اگست کو اس وقت شروع ہوا تھا جب خفیہ اطلاع ملی کہ اکھل کے گھنے جنگلات میں مشتبہ عسکریت پسند  چھپے ہوئے ہیں۔ یکم اگست کی ابتدائی جھڑپ کے بعد رات بھر کارروائی روک دی گئی، تاہم علاقے کو مکمل محاصرے میں لے کر اضافی فورسز تعینات کی گئیں۔ اگلے دن فوج نے ایک عسکریت پسند کو مار گرانے کا دعویٰ کیا، مگر اس کے بعد سے معرکہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اب تک اس کارروائی میں 6 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

بتاتے چلیں جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نالین پربھات اور فوج کے ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما خود اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ مانیٹرنگ روم سے زمینی کارروائی کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، اور جلد ہی اس کا حتمی نتیجہ سامنے آنے کی توقع ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع

Next Post

پاکستان پر حملہ شطرنج کے شہ اور مات کی طرح تھا: آرمی چیف اوپیندر دویدی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
پاکستان پر حملہ شطرنج کے شہ اور مات کی طرح تھا: آرمی چیف اوپیندر دویدی

پاکستان پر حملہ شطرنج کے شہ اور مات کی طرح تھا: آرمی چیف اوپیندر دویدی

سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر اکیس جولائی سے لاپتہ، تلاش میں سپریم کورٹ میں ‘ہیبیس کارپس’ عرضی دائر کی جائے گی: سنجے راوت

سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر اکیس جولائی سے لاپتہ، تلاش میں سپریم کورٹ میں 'ہیبیس کارپس' عرضی دائر کی جائے گی: سنجے راوت

سڑک حادثے میں 2 پولیس افسر ازجان

سڑک حادثے میں 2 پولیس افسر ازجان

کشتواڑ میں جھڑپ دوسرے روز میں داخل

کشتواڑ میں جھڑپ دوسرے روز میں داخل

غزہ میں الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اسرائیلی حملے میں  ساتھیوں سمیت ازجان

غزہ میں الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اسرائیلی حملے میں ساتھیوں سمیت ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »