• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس آئی آر معاملے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ

ایس آئی آر معاملے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ

by امت ڈیسک
12/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: آج پارلیمنٹ میں بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہری نظرثانی کو لے کر اپوزیشن جماعتوں نے زبردست ہنگامہ کیا۔ اپوزیشن نے اسے آئین اور جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایوان کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ حکومت اتنے بڑے انتخابی گھوٹالے پر بحث سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی میں مرکزی وزیروں کے گھروں سے 35-35 جعلی ووٹ بنائے گئے۔ یہی کام مہاراشٹر، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بھی ہوا۔ وہیں کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راجیو شکلا نے کہا کہ جعلی ووٹ تیار کیے جا رہے ہیں اور اصلی ووٹروں کے نام لسٹ سے مٹائے جا رہے ہیں۔ بغیر بحث کے بل پاس کرنا پارلیمانی روایت کے خلاف ہے، اسی لیے وہ واک آؤٹ کر گئے۔

اس معاملے پر کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ’’ووٹ مٹانا غداری سے کم نہیں۔ بہار میں ایس آئی آر کے ذریعے 65 لاکھ ووٹ مٹائے گئے، یہ اعداد و شمار 80-90 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہی عمل آسام میں جاری ہے اور بنگال سمیت پورے ملک میں اس کی تیاری ہے۔ اس سے ’ون مین، ون ووٹ‘ کا حق ختم ہو جائے گا۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ غریب، دلت، آدی واسی، پسماندہ اور اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپوزیشن الیکشن کمیشن پر ’’ووٹ چوری‘‘ کے الزامات لگا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے بھی الزام لگایا کہ انتخابی عمل کے نام پر صرف دھوکہ دہی ہو رہی ہے۔ اسی دوران عام آدمی پارٹی نے کانگریس پر بھی الزامات لگائے۔ آپ کی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ صرف اپنے مفاد میں ہی چنندہ غصہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جس انتخابی عمل میں دھوکہ دہی ہو رہی ہے، اس میں کانگریس کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ ہم نے انہیں بتایا کہ کس طرح انل مسیح کی طرف سے ووٹ میں چھیڑ چھاڑ کی گئی، تب بھی کچھ نہیں بولا گیا۔ پھر جب ہم نے دہلی میں بی جے پی کے جعلی ووٹرز جوڑنے کا انکشاف کیا، تب بھی کانگریس خاموش رہی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں ایل او سی پر گہری کھائی میں گر جانے سے فوجی جوان ہلاک

Next Post

اسرائیل غزہ میں ‘نسل کشی’ کر رہا ہے، مرکز کی خاموشی ‘شرمناک’: پرینکا گاندھی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
Next Post
اسرائیل غزہ میں ‘نسل کشی’ کر رہا ہے، مرکز کی خاموشی ‘شرمناک’: پرینکا گاندھی

اسرائیل غزہ میں 'نسل کشی' کر رہا ہے، مرکز کی خاموشی 'شرمناک': پرینکا گاندھی

سانبہ کے بارڈر علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ، سیکیورٹی مزید سخت

سانبہ کے بارڈر علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ، سیکیورٹی مزید سخت

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام ، فوجی ہلاک

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام ، فوجی ہلاک

بھارت اور پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بدستور برقرار: امریکہ

بھارت اور پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بدستور برقرار: امریکہ

صوبائی کمشنر کشمیر کی لوگوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت

صوبائی کمشنر کشمیر کی لوگوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »