امت نیوز ڈیسک//
سرینگر، 10 ستمبر : کوکرناگ کے کھارپت لارنو جنگلاتی علاقے میں بدھ کے روز ایک 28 سالہ چرواہا ریچھ کے حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے نیوز ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ متوفی کی شناخت سدام حسین کوشی ولد عبد الواحد کوشی ساکن مجالتا، اُدھمپور کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ سہ پہر قریب 3 بجے اپنی بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا جب ایک ریچھ نے اس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
لاش کو پی ایچ سی لارنو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی تاکہ آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ (جے کے این ایس)










