• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

by امت ڈیسک
13/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے پاس کرلی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کو فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور کی۔یہ قرارداد 142 ممالک کی اکثریت سے منظور ہوئی جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ پڑے۔

امریکا اور اسرائیل سمیت 12 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔عرب میڈیا کے مطابق 7 صفحات پر مشتمل یو این اعلامیہ جولائی میں سعودیہ، فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کا اعلامیہ مسترد کر دیا۔اسرائیل نے 142 رکن ممالک کی حمایت یافتہ تاریخی ووٹ کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ روز فلسطینی مغربی کنارے میں نئی متنازع آباد کاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی طرف جانے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا انکار کیا۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ ‘یہ زمین ہماری ہے اور ہم اپنا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں کہ یہاں کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے دو ریاستی حل کے لیے “قابل عمل لائحہ عمل” بنانے کے لیے سعودی فرانس کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ وزارت نے “اسرائیلی استعماری قبضے کے خاتمے کے لیے تمام میکانزم کو فعال کرنے” اور “فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول” پر بھی زور دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپیکر پی ایس اے معاملے پر اراکین اسمبلی کا دفاع کریں: وحید پرہ

Next Post

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مہراج ملک پر عائد پی ایس اے ہٹانے کی اپیل کی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیں: ڈاکٹر فاروق

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مہراج ملک پر عائد پی ایس اے ہٹانے کی اپیل کی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

معراج ملک پر پی ایس اے کے خلاف سپیکر خصوصی اسمبلی اجلاس بلائیں:محبوبہ مفتی

رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

ہم نے کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کیا : عمر عبداللہ

پاک بھارت کرکٹ میچ کا انعقاد قومی جذبات کی توہین: ادھو ٹھاکرے

پاک بھارت کرکٹ میچ کا انعقاد قومی جذبات کی توہین: ادھو ٹھاکرے

سپیکر  پی ایس اے معاملے پر  اراکین اسمبلی کا دفاع کریں: وحید پرہ

پی ایس اے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ’غلط استعمال‘ ہوا : وحید پرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »