• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی سمیت اتحاد المسلمین پر پابندی برقرار

میرواعظ کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی سمیت اتحاد المسلمین پر پابندی برقرار

by امت ڈیسک
19/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹریبونلز نے جموں و کشمیر کی دو تنظیموں – میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی والی عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) اور شیعہ رہنما مسرور عباس انصاری کی قیادت والی جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (جے کے آئی ایم) – پر مرکز کی جانب سے عائد پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

جج سچن دتہ کی سربراہی والے دونوں ٹریبونلز نے مشاہدہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی شہادت اور مواد کی بنیاد پر ان تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔

مارچ 11 کو وزارت داخلہ نے ان دونوں تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ جماعتیں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو ملک کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔‘‘ وزارت نے الزام عائد کیا تھا کہ ان جماعتوں کے رہنما اور کارکن غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کی پشت پناہی میں شامل رہے ہیں۔

حکومت نے مزید کہا کہ ان گروپوں کے ارکان نے بھارت کے آئینی ڈھانچے کی توہین کی ہے اور لوگوں کو علیحدگی پسندی پر اکسانے، اسلحہ کے استعمال کی ترغیب دینے اور حکومت کے خلاف نفرت کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا۔

ٹریبونلز نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے چارج شیٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں 1980 اور 1990 کی دہائیوں سے وادی میں تشدد، شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور پاکستان کی آئی ایس آئی کی طرف سے لشکر طیبہ، حزب المجاہدین، جیش محمد اور دیگر تنظیموں کی پشت پناہی کے شواہد شامل تھے۔

این آئی اے کے مطابق ان گروپوں اور آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے درمیان سازش رچی گئی جسے پاکستان اور اس کی ایجنسیاں فنڈ کر رہی تھیں۔ جس کا مقصد بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنا اور جموں و کشمیر کی علیحدگی کی وکالت کرنا تھا۔

ٹریبونل نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دینی یا فلاحی سرگرمیوں کا دعویٰ اس کی ’’غیر قانونی‘‘ سرگرمیوں کو درست نہیں ٹھہرا سکتا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ تنظیم نے کارروائی کے آغاز میں پیشی کے باوجود بعد میں شمولیت نہیں کی۔

اتحاد المسلمین کے بارے میں ٹریبونل نے کہا کہ مہر بند لفافے میں پیش کیے گئے خفیہ شواہد واضح کرتے ہیں کہ یہ تنظیم ’’غیر قانونی اور علیحدگی پسندانہ‘‘ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور بیرونی عناصر سے رابطے میں رہی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت نے تنظیم پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو ثابت کرنے کے لیے ’’مضبوط بنیاد‘‘ پیش کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

Next Post

میرواعظ لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، خطبہ جمعہ کی ادائیگی کی نہیں ملی اجازت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
میرواعظ لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، خطبہ جمعہ کی ادائیگی کی نہیں ملی اجازت

میرواعظ لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، خطبہ جمعہ کی ادائیگی کی نہیں ملی اجازت

پہلگام حملے کے بعد امرناتھ یاتریوں کی رجسٹریشن میں 10 فیصد سے زیادہ کمی: منوج سنہا

ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

محبوبہ مفتی نے کی یاسین ملک کیس پر نظرثانی کی درخواست، سجاد لون نے کیا پلٹ وار

محبوبہ مفتی نے کی یاسین ملک کیس پر نظرثانی کی درخواست، سجاد لون نے کیا پلٹ وار

ڈوڈہ۔اودھمپور سرحد کے قریب فائرنگ کی آوازیں

ڈوڈہ۔اودھمپور سرحد کے قریب فائرنگ کی آوازیں

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، آپریشن جاری: فوج

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، آپریشن جاری: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »