امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:افغانستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات اب نئے سرے سے مضبوط ہونے لگے ہیں ، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے حالیہ بھارت دورے کا اثر بھی دکھنے لگا ہے ،چونکہ بھارت نے کابل میں اپنے ٹیکنیکل مشن کو فوری طور پر سفارتخانہ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ حالیہ دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ کے اعلان کے مطابق ہے۔
اس فیصلے سے بھارت کا افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تمام باہمی مفادات کے شعبوں میں مضبوط کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔
کابل میں بھارت کا سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی امداد، اور صلاحیت سازی کے اقدامات میں بھارت کے کردار کو مزید بڑھائے گا، جو افغان معاشرے کی ترجیحات اور خواہشات کے مطابق ہوگا۔









