امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: راجیہ سبھا انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو اپنے ارکانِ اسمبلی کے لیے تین لائنوں پر مشتمل وہِپ جاری کیا ہے، جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے باقاعدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں اور غیر حاضر رہنے یا پارٹی کی ہدایات کے خلاف ووٹ دینے سے گریز کریں۔
این سی کے چیف وہِپ مبارک گل کی جانب سے جاری اس ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایم ایل ایز کل، یعنی راجیہ سبھا ووٹنگ کے طے شدہ دن، اسمبلی میں موجود رہیں اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں۔
انہیں یہ واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ووٹنگ سے غیر حاضر نہ رہیں، اجتناب نہ کریں اور پارٹی کی براہِ راست ہدایت کے خلاف ووٹ نہ دیں۔ — (کے این او)








