• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تمام سرکاری دفاتر میں اردو اب بھی بطور سرکاری زبان موجود ہے: حکومت کا ایوان میں وضاحتی بیان

تمام سرکاری دفاتر میں اردو اب بھی بطور سرکاری زبان موجود ہے: حکومت کا ایوان میں وضاحتی بیان

by امت ڈیسک
29/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے اسمبلی ایوان میں واضح کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ہے جس کے تحت سول سکریٹریٹ کی عمارتوں اور دفاتر کے دروازوں سے اردو کے سائن بورڈ ہٹائے گئے ہوں۔ایوان میں سائن بٹانے سے متعلق سوال رکن اسمبلی شیخ خورشید احمد نے سوال اٹھایا۔

انہوں نے اپنے تحریری سوال میں دریافت کیا کہ کیا واقعی سول سکریٹریٹ کی عمارتوں اور دفاتر کے دروازوں پر پہلے نمایاں طور پر اردو میں نام آویزاں ہوتے تھے، اور اگر انہیں ہٹا دیا گیا ہے تو اس کی وجوہات کیا ہیں؟ مزید برآں، کیا حکومت یہ ارادہ رکھتی ہے کہ وہ اردو کو سرکاری زبان کے احترام میں دوبارہ ایسے بورڈ نصب کرے؟
حکومت کی جانب سے اس سوال کے جواب میں سے واضح طور پر کہا گیا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کے تحت اردو کے سائن بورڈز ہٹائے گئے ہوں۔

جواب میں کہا گیا: ‘یہ حقیقت نہیں کہ اردو کے سائن بورڈز ہٹا دیے گئے ہیں۔ موجودہ ہدایات کے مطابق سول سیکرٹریٹ جموں اور سری نگر میں نصب تمام بورڈز تین زبانوں — اردو، انگریزی اور ہندی میں آویزاں ہیں تاکہ تمام سرکاری زبانوں کی نمائندگی اور یکسانیت برقرار رکھی جا سکے’۔

حکومت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اردو اب بھی موجودہ سہ لسانی بورڈز کا حصہ ہے، اس لیے نئے بورڈز لگانے یا پرانے بحال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ سوال ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب وادی میں بعض سیاسی اور سماجی حلقوں نے شکایت کی تھی کہ اردو زبان کو سرکاری اداروں میں ثانوی حیثیت دی جا رہی ہے۔

تاہم حکومت کے اس باضابطہ بیان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ سکریٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر میں اردو اب بھی بطور سرکاری زبان موجود ہے اور اس کے ساتھ انگریزی و ہندی کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ زبانوں کے توازن اور انتظامی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ نے پی ڈی پی اور غریبوں سے دھوکہ کیا؛ بی جے پی کے ’لینڈ جہاد‘ بیانیے میں شامل ہوگئے: محبوبہ مفتی

Next Post

ہندوارہ میں دھماکہ، چار کمسن لڑکے زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
ہندوارہ میں دھماکہ، چار کمسن لڑکے زخمی

ہندوارہ میں دھماکہ، چار کمسن لڑکے زخمی

جموں و کشمیر راجیہ سبھا انتخابات میں 50 ارکان اسمبلی نے ووٹ ڈالے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ووٹنگ کا آغاز کیا

جموں و کشمیر میں 511 بے زمین افراد کو فی فرد 5 مرلہ اراضی فراہم: حکومت

قید نہیں، قوت بناؤ؛ بیٹیوں کو اُڑان دو

قید نہیں، قوت بناؤ؛ بیٹیوں کو اُڑان دو

ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

جموں و کشمیر: ملی ٹینسی میں ملوث ہونے کے الزام میں دو سرکاری ملازمین برطرف

گزشتہ 2 سالوں میں اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوئی: حکومت

گزشتہ 2 سالوں میں اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوئی: حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »