• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لاڈلے پن نے گھرانے تباہ کئے

لاڈلے پن نے گھرانے تباہ کئے

ناصر شاہ کشمیری/ڈانگر پورہ سوپور

by امت ڈیسک
10/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

والدین کے لئے انکی اولاد ہی انکا اہم سرمایہ ہوتا ہے۔یہ اولاد انکی امید اور بھروسہ ہوتا ہے۔اپنی اولاد کو وہ بڑے ناز ونخرے کے ساتھ پالتے ہیں انکو پتہ ہوتا ہے کہ کل کو جب ہم بڑھاپے میں ہونگے یہی اولاد ہمارا سہارا بنے گا.یہ توقعات اور امیدیں تبھی رکھی جاسکتی ہے جب والدین اپنے فرائض پر دیانتداری سے اتریں گے۔اولاد کے تئیں انکی جو ذمہ داریاں ہیں انکو بروئے کار لاکر اپنی اولاد کو سماج کے لئے نمونے کے طور پر سامنے لائیں۔والدین کی غفلت شعاری اور بےجا لاڈلے پن نے کئی گھرانوں کو تباہ وبرباد کیا ہے۔

کون ماں باپ چاہیے گا کہ وہ اپنی اولاد کے ساتھ ضد اور نفرت رکھے گا مگر اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی اولاد کی ہرضد پوری کرے گا۔بچے کی ہرضد اور ہربات ماننے کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی اولاد کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔بچے کی جائز یا ناجائز خواہش اور ضد کو اگر ایک والد لاڈلا پن سمجھتا ہے تو یہ بات واضع ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچے کو اپنے ہی ہاتھوں برباد کرتا ہے۔بچے کے ساتھ محبت پیار اور شفقت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ کہیں بچہ یہ نا سمجھ بیٹھے کہ وہ جو چاہیے کر سکتا ہے۔بچے کے ہاتھوں میں پیسہ تھماکر اور پھر کوئی پوچھ گچھ نہ ہو اس سے بھی مستقبل میں منفی نتائج نکل سکتے ہیں۔اولاد اگر والدین کا بیش قیمتی اثاثہ ہے تو کیوں یہ اثاثہ انکے ہی ہاتھوں برباد ہوتا ہے۔غیر ضروری کاموں کو لاڈلے پن کا نام دے کر بچے کی باتوں پر من وعن عمل کرنے سے بچہ تباہ ہوتا ہے۔کتنے خوبصورت گھر اس غفلت شعاری سے لٹے،کتنے محلات میں چراغ بجھ گئے،کتنے بنی بنائے آشیانے افسوس کرتے دیکھے گئے۔
میری ذاتی رائے ہے کہ والدین اور بچے میں تھوڑی سی دوری اگر ہو تو اس سے مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔نزدیکی نے حیا اور شرم جیسی عظیم چیزیں چھینی ہے۔نزدیکی سے بچوں کی زندگیوں پر بُرا اثر پڑا اور بچے اخلاقی گراوٹ کے شکار ہوگئے۔اب بچے والدین کے سامنے ایسی فضول باتیں اور فضول کام کرتے ہیں کہ انسان کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔اگر ہم کچھ سال پہلے کی طرف نظر دوڑائیں گے تو والدین کے سامنے بچے بیٹھنے سے کانپتے تھے یہ تھا حیا اور شرم کا اثر۔

غلطی والدین کی ہے جنہوں نے بچوں کے عادات بگاڈ کر انکو آزاد چھوڑا۔یہ بات روزِروشن کی طرح عیاں ہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ اسکا گھر اور ماں اسکا پہلا استاد ہوتا ہے۔اور جب یہ پہلے ہی بے ادب تیار کیا گیا تو کیا توقع رکھی جاسکتی ہے کہ یہ کل کو یہ سماج میں ایک اچھے انسان کے بطور اپنے فرائض انجام دے گا۔کونسی توقع رکھی جاسکتی ہے کہ یہ کل کو اپنے اساتذہ کا احترام کرے گا۔انکے ساتھ نرم لہجے اور سرجھکا کر بات کرے گا۔

والدین اپنے بچوں کی تربیت میں اپنا کلیدی رول نبھائیں۔بچے کی فضول خواہش کو لاڈلے پن کا نام نہ دیں.بچے پہ جان نچھاور کریں مگر تربیت کو ملحوظ نظر رکھ کر۔تبھی ہم ایک خوبصورت کل اور بہتر سماج کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔اللہ ہمارے بچوں کو تربیت کے نور سے سرشار کرکے کامیابی اور کامرانی کے منازل طے کرنے میں اپنی نصرت عطا کرے۔آمین

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایک سے زیادہ شادی کرنے پر سات سال کی سزا؛ تعدد ازدواج کے خلاف آسام میں قانون بنانے کی تیاری

Next Post

تاریخ پیدائش میں ہیرا پھیری، سابق پولیس افسر کو تین سال قید کی سزا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

تاریخ پیدائش میں ہیرا پھیری، سابق پولیس افسر کو تین سال قید کی سزا

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

این آیی اے نے یاسین ملک کی سماعت ان کیمرہ کرنے کی اپیل کی

دھماکہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ممبئی میں الرٹ

دھماکہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ممبئی میں الرٹ

لال قلعہ کار بلاسٹ معاملہ: 9 لوگ ہلاک، دو افراد حراست میں، دھماکے میں استعمال گاڑی کا تعلق پلوامہ کے رہائشی سے

لال قلعہ کار بلاسٹ معاملہ: 9 لوگ ہلاک، دو افراد حراست میں، دھماکے میں استعمال گاڑی کا تعلق پلوامہ کے رہائشی سے

بڈگام اور نگروٹہ کے ضمنی انتخابات پر ووٹنگ جادی

بڈگام اور نگروٹہ کے ضمنی انتخابات پر ووٹنگ جادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »