• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جسٹس سوریہ کانت نے بھارت کے 53ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

جسٹس سوریہ کانت نے بھارت کے 53ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

by امت ڈیسک
24/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: جسٹس سوریہ کانت نے پیر کو بھارت کے 53 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، بہار کے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی اور پیگاسس اسپائی ویئر سمیت متعدد کیسز میں کئی تاریخی فیصلوں اور احکامات کا حصہ رہے ہیں۔

صدر جموریہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں جسٹس کانت کو حلف دلایا۔ وہ جسٹس بی آر گوائی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے اتوار کو عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

اس سے قبل جسٹس کانت کو 30 اکتوبر کو اگلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا اور وہ تقریباً 15 ماہ تک اس عہدے پر رہیں گے۔ وہ 9 فروری 2027 کو 65 سال کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائر ہوں گے۔ ان کی حلف برداری تقریب میں نائب صدر جموریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

10 فروری 1962 کو ہریانہ کے حصار ضلع میں ایک متوسط ​​گھرانے میں پیدا ہوئے جسٹس کانت ایک چھوٹے شہر کے وکیل کی حیثیت سے ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی دفتر تک کا سفر طے کیا، جہاں وہ قومی اور آئینی اہمیت کے حامل کیسز کے متعدد فیصلوں اور احکامات کا حصہ رہے۔ انہیں کروکشیتر یونیورسٹی سے سنہ 2011 میں قانون میں اپنی ماسٹر ڈگری میں ‘فرسٹ کلاس فرسٹ’ سے پاس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں کئی قابل ذکر فیصلے لکھنے والے جسٹس کانت کو پانچ اکتوبر 2018 کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ سپریم کورٹی کے جج کے طور پر ان کا دور آرٹیکل 370، آزادی اظہار اور شہریت کے حقوق کی منسوخی کے فیصلوں سے عبارت ہے۔

وہ ریاستی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں سے نمٹنے میں گورنر اور صدر کے اختیارات پر حالیہ صدارتی ریفرنس کا بھی حصہ رہے۔ وہ اس بنچ کا بھی حصہ تھے جس نے نوآبادیاتی دور کے ‘غداری/بغاوت’ قانون کو التواء میں رکھا تھا اور یہ ہدایت دی تھی کہ حکومت کی نظرثانی تک اس کے تحت کوئی نئی ایف آئی آر درج نہ کی جائے۔

جسٹس کانت نے الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی مہم (ایس آئی آر) کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے بیچ بہار میں انتخابی فہرستوں کے مسودہ سے خارج 65 لاکھ ووٹروں کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کے لیے ہدایت بھی دی۔

ایک خاتون سرپنچ کو غیر قانونی طریقے سے عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں بھی جسٹس سوریہ کانت نے بنچ کی قیادت کی تھی جس نے اپنے حکم میں نچلی سطح پر جمہوریت اور صنفی انصاف پر زور دیا اور اس معاملے میں صنفی تعصب قرار دیا۔ انہیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر بار ایسوسی ایشنز میں ایک تہائی نشستیں خواتین کے لیے مختص کرنے کا سہرا بھی دیا جاتا ہے۔

جسٹس کانت اس بنچ کا حصہ تھے جس نے سنہ سنہ 2022 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سکیورٹی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اندو ملہوترا کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی اور کہا کہ اس طرح کے معاملات کے لیے "عدالتی طور پر تربیت یافتہ ذہن” کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دفاعی افواج کے لیے ون رینک ون پنشن اسکیم کو بھی برقرار رکھا، اسے آئینی طور پر درست قرار دیا، اور مسلح افواج میں خواتین افسران کی مستقل کمیشن میں برابری کی درخواستوں کی سماعت جاری رکھی۔

جسٹس کانت سات ججوں کی اس بنچ میں بھی شامل تھے جس نے سنہ 1967 کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا، جس سے ادارے کی اقلیتی حیثیت پر نظر ثانی کا راستہ کھل گیا تھا۔

وہ اس بنچ کا بھی حصہ تھے جس نے پیگاسس اسپائی ویئر کیس کی سماعت کی اور غیر قانونی نگرانی کے الزامات کی جانچ کے لیے سائبر ماہرین کا ایک پینل مقرر کرنے کے ساتھ یہ مشہور ریمارکس دیا کہ ریاست کو "قومی سلامتی کی آڑ میں مفت پاس” نہیں مل سکتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندوارہ میں 12 افراد بے ہوش، فوڈ پوائزننگ کا شبہ

Next Post

جموں و کشمیر میں 10 دسمبر تک خشک موسم جاری رہے گا: ڈائریکٹر: محکمہ موسمیات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

جموں و کشمیر میں 10 دسمبر تک خشک موسم جاری رہے گا: ڈائریکٹر: محکمہ موسمیات

پی ڈی پی خواتین ونگ کا سرینگر میں پارٹی دفتر پر احتجاج

پی ڈی پی خواتین ونگ کا سرینگر میں پارٹی دفتر پر احتجاج

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں، مذہب کی بنیاد پر نہیں: عمر عبداللہ

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں، مذہب کی بنیاد پر نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں معدنی ترقی کا نیا مرحلہ، مرکز نے سات چونا پتھر کے بلاکس کی نیلامی کا آغاز کیا

جموں و کشمیر میں معدنی ترقی کا نیا مرحلہ، مرکز نے سات چونا پتھر کے بلاکس کی نیلامی کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »