• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

جی ایم سی ہندواڑہ میں جونیئر ڈاکٹر معطل، مریض کو ٹرالی پر لے جانے کی ویڈیو وائرل

by امت ڈیسک
20/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہندواڑہ، 20 دسمبر : گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندواڑہ کے اسوسی ایٹڈ ہسپتال میں تعینات ایک جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو ایک وائرل ویڈیو سامنے آنے کے بعد فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک مریض کو ہسپتال کے باہر ٹرالی پر لاوارث حالت میں پڑا دکھایا گیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی اس فوٹیج کے بعد انتظامیہ نے فوری کارروائی عمل میں لائی۔ خبر رساں ادارے کشمیر نیوز ٹرسٹ (کے این ٹی) کو حکام نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر، جو ہسپتال میں سیکیورٹی انچارج کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے تھے، کو ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وائرل ویڈیو نے مریضوں کی دیکھ بھال اور ہسپتال کے اندرونی نگرانی کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے سینئر ڈاکٹروں اور انتظامی افسران پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل تفصیلات کا جائزہ لے کر ایک دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ [کے این ٹی]

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ لینڈ سلائیڈ: پولیس نے کیا کیس درج

Next Post

خانپورہ میں پہاڑی ڈھلوان کھسکنے کے بعد غیر قانونی پتھر نکالنے کی پولیس تحقیقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post

خانپورہ میں پہاڑی ڈھلوان کھسکنے کے بعد غیر قانونی پتھر نکالنے کی پولیس تحقیقات

جہاں مرکز مدد کرے، وہاں میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ ریاستی درجہ کے معاملے پر کسی کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ نہیں بولوں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جہاں مرکز مدد کرے، وہاں میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ ریاستی درجہ کے معاملے پر کسی کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ نہیں بولوں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ایف ایس ایس اے آئی کا بیان: انڈے کھانے کے لیے محفوظ، کینسر کے خطرے کے دعوے مسترد

ایف ایس ایس اے آئی کا بیان: انڈے کھانے کے لیے محفوظ، کینسر کے خطرے کے دعوے مسترد

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوں میں بارش جاری، موسمی نظام مزید مضبوط

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوں میں بارش جاری، موسمی نظام مزید مضبوط

اے آئی پی رہنما کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لے کر بھدرواہ جیل منتقل

اے آئی پی رہنما کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لے کر بھدرواہ جیل منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »