• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشتوار : سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیو اپلوڈ کرنے کے الزام میں شخص گرفتار

کشتوار : سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیو اپلوڈ کرنے کے الزام میں شخص گرفتار

by امت ڈیسک
29/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں، 29 دسمبر : پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر کے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے اور عوامی امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

جی این ایس کو جاری ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک برادری کے افراد جنگل سے لکڑی کے گٹھے لا رہے تھے، اسی دوران ایک لکڑی پھسل کر مدرسہ کے قریب جا رکی، جس کے نتیجے میں دو برادریوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ یہ واقعہ پولیس پوسٹ پڈیئرنا کے دائرہ اختیار میں پیش آیا، جو بعد ازاں دونوں جانب سے پتھراؤ میں تبدیل ہو گیا، جس میں چند افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع کشتواڑ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 262/25 زیر دفعات 125، 125(a)، 191(2) بی این ایس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسی دوران آج کشتواڑ کے ایک شخص نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جس میں اسے ایک مذہبی مقام پر حملہ قرار دے کر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جس سے عوامی امن و امان متاثر ہوا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں ایف آئی آر نمبر 263/25 زیر دفعہ 353 بی این ایس درج کی گئی اور مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

Next Post

ہماچل پردیش میں کشمیری شال فروشوں کو ہراسانی کا سلسلہ جاری؛ جے کے ایس اے کا وزیرِ داخلہ امت شاہ کو خط، فوری مداخلت کی اپیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
ہماچل پردیش میں کشمیری شال فروشوں کو ہراسانی کا سلسلہ جاری؛ جے کے ایس اے کا وزیرِ داخلہ امت شاہ کو خط، فوری مداخلت کی اپیل

ہماچل پردیش میں کشمیری شال فروشوں کو ہراسانی کا سلسلہ جاری؛ جے کے ایس اے کا وزیرِ داخلہ امت شاہ کو خط، فوری مداخلت کی اپیل

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا 80 سال کی عمر میں انتقال

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا 80 سال کی عمر میں انتقال

وادی کے کئی اضلاع میں وی پی این خدمات پر پابندی عائد

وادی کے کئی اضلاع میں وی پی این خدمات پر پابندی عائد

کشمیری عوام کو آج بھی مفتی صاحب کے وژن کی ضرورت ہے: وحید پرہ

وحید پرہ نے یو اے پی اے کے بیک وقت مقدمات پر دوہری سزا کا خدشہ ظاہر کیا

جموں و کشمیر حکومت کا آر اینڈ بی محکمہ میں مبینہ غیر قانونی ترقی پر انکوائری کا حکم

جموں و کشمیر حکومت کا آر اینڈ بی محکمہ میں مبینہ غیر قانونی ترقی پر انکوائری کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »