• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امیت شاہ نے کیا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ عمر عبداللہ، منوج سنہا کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

امیت شاہ کل جموں و کشمیر پر اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے

by امت ڈیسک
07/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں، 7 جنوری : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جے کے پولیس، سول انتظامیہ، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز ، خفیہ ایجنسیوں اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس سال 2026 میں جموں و کشمیر سے متعلق پہلا اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب جموں خطے کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں جے کے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملی ٹینٹوں ، بشمول غیر ملکی ملی ٹینٹوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر صفر دراندازی کو یقینی بنانے، دشوار گزار علاقوں میں چھپے ملی ٹینٹوں کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اور دیگر سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ چیف سیکریٹری اتل دولو، ہوم سیکریٹری چندرکیر بھارتی، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات اور انٹیلی جنس چیف نتیش کمار بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ مرکزی ہوم سیکریٹری گووند موہن کے ساتھ تمام CAPFs اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود رہیں گے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ، ڈوڈہ، ادھم پور اور دیگر اضلاع کے بالائی علاقوں میں متعدد جھڑپوں کے دوران ملی ٹینٹوں کو نشانہ بنایا، جبکہ اس دوران ایل او سی اور آئی بی پر دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں سی آئی کے کی 22 مقامات پر چھاپے، مُول اکاؤنٹس کی تحقیقات

Next Post

محبوبہ مفتی کا زمین کے حصول اور باغبانوں کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر شدید حملہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
Next Post
محبوبہ مفتی کا زمین کے حصول اور باغبانوں کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر شدید حملہ

محبوبہ مفتی کا زمین کے حصول اور باغبانوں کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر شدید حملہ

ایس ایم وی ڈی میڈیکل کالج داخلہ تنازع: جاوید رانا کا مذہب کو تعلیم سے جوڑنے پر اعتراض

ایس ایم وی ڈی میڈیکل کالج داخلہ تنازع: جاوید رانا کا مذہب کو تعلیم سے جوڑنے پر اعتراض

شوپیان میں جھڑپ شروع

کٹھوعہ انکاؤنٹر: سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کٹھوعہ میں آپریشن دوبارہ شروع، جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری، ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی

کٹھوعہ میں آپریشن دوبارہ شروع، جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری، ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی

بہار: زیورات کی دکانوں میں ڈھکے چہروں پر پابندی، سیاسی تنازع کھڑا

بہار: زیورات کی دکانوں میں ڈھکے چہروں پر پابندی، سیاسی تنازع کھڑا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »