امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ، 7 جنوری : بدھ کے روز ضلع کٹھوعہ کے کامدھ نالہ علاقے میں ملی ٹنٹوں اور پولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز کارنر (کے این سی) کو بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کیے جانے کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔—(کے این سی)










