امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اور پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیاکے خلاف فائنل میچ ڈرا پر ختم ہوا، تاہم پہلی اننگز میں بڑی برتری کی بنیاد پر جموں و کشمیر کو فاتح قرار دیا گیا۔
پانچویں اور آخری دن جموں و کشمیر نے اپنی دوسری اننگز 186/4 سے دوبارہ شروع کی۔ قمر اقبال جو 94 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، اور ساحل لوتھرا جنہوں نے 16 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، دونوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔
قمر ان اقبال 160 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ساحل لوٹرا نے 101 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ جموں و کشمیر نے 113 اوورز میں 342/4 اسکور کرتے ہوئے مجموعی برتری 633 رنز تک پہنچا دی، جس کے بعد دونوں کپتانوں نے میچ ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل کرناٹک کی ٹیم جموں و کشمیر کی پہلی اننگز کے 584 رنز کے جواب میں 293 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ تیز گیند باز عاقب نبی نے 54 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے اور اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔
جموں و کشمیر نے فالو آن نافذ کرنے کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کرناٹک کو مقابلے سے باہر کر دیا۔
یہ کامیابی جموں و کشمیر کی 67 سالہ رنجی ٹرافی تاریخ میں پہلا ٹائٹل ہے، جو خطے کی کرکٹ کے لیے ایک یادگار اور تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔





