امت نیوز ڈیسک //
جموں، 19 جولائی: پونچھ اور راجوری اضلاع میں موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتا ہو گئے ہیں۔
سب سے زیادہ تباہی سرنکوٹ کے لوئر مرہ علاقے میں ہوئی، جہاں کئی مکانات ملبے تلے دب گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی ہلاک ہوئے۔
پولیس، ایس ڈی آر ایف، سول انتظامیہ اور مقامی رضاکار امدادی و بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بات کر کے ہر ممکن مرکزی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 23 جولائی تک جموں و کشمیر میں مزید شدید بارش، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کیا ہے۔






