• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جولائی ۲۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پارلیمنٹ مارچ کے دوران دہلی میں کشیدگی، پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس؛ حکومت اور سی جے پی کے درمیان مذاکرات

پارلیمنٹ مارچ کے دوران دہلی میں کشیدگی، پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس؛ حکومت اور سی جے پی کے درمیان مذاکرات

by امت ڈیسک
20/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی، 20 جولائی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے پارلیمنٹ مارچ کے دوران پیر کو دہلی میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں ہزاروں مظاہرین کو پارلیمنٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ کئی کو حراست میں لیا گیا۔

سی جے پی کے ترجمان سورَو داس اور آشوتوش رنکا نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات پر مشتمل تحریری یادداشت پیش کی۔ یادداشت میں سماجی کارکن سونم وانگچک کی فوری رہائی، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور نیٹ۔یو جی پرچہ لیک کے بعد جان گنوانے والے تمام امیدواروں کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جے پی نڈا نے کہا کہ انہوں نے مظاہرین سے دھرنا ختم کرنے اور حالات معمول پر لانے میں انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق مطالبات پر ابتدائی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور تحریری یادداشت موصول ہونے کے بعد معاملے پر مناسب سطح پر غور کیا جائے گا، تاہم فی الحال کوئی حتمی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

ادھر دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی جانب سے دائر درخواست، جس میں وانگچک کو صفدر جنگ اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، پر سماعت منگل تک ملتوی کرتے ہوئے تمام طبی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

دوسری جانب سی جے پی نے الزام لگایا کہ پولیس نے پرامن مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی، آنسو گیس کے گولے داغے، لاٹھی چارج کیا اور کئی افراد کو حراست میں لیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔ صورتحال کے پیشِ نظر پارلیمنٹ اور وسطی دہلی کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت رہی اور بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ کا مرکز پر وعدہ خلافی کا الزام، کہا: ریاستی درجے کے لیے دہلی میں احتجاج پر مجبور کیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا مرکز پر وعدہ خلافی کا الزام، کہا: ریاستی درجے کے لیے دہلی میں احتجاج پر مجبور کیا گیا

عمر عبداللہ کا مرکز پر وعدہ خلافی کا الزام، کہا: ریاستی درجے کے لیے دہلی میں احتجاج پر مجبور کیا گیا

20/07/2026
دہلی میں نیشنل کانفرنس کا ریاستی درجے کی بحالی کے لیے احتجاج، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ شریک

دہلی میں نیشنل کانفرنس کا ریاستی درجے کی بحالی کے لیے احتجاج، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ شریک

20/07/2026
جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں انتہائی موسلا دھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری

جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں انتہائی موسلا دھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری

20/07/2026
پونچھ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

پونچھ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

19/07/2026
عمر عبداللہ کا پنجاب کے وزیراعلیٰ  کو خط، جموں و کشمیر کے گوشت تاجروں کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ

شدید بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دہلی کا دورہ مختصر، جموں روانہ ہونے کا اعلان

19/07/2026
پونچھ میں موسلا دھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد جاں بحق، 6 لاپتہ

پونچھ میں موسلا دھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد جاں بحق، 6 لاپتہ

19/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »