• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع

وزیراعظم مودی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہی پر غم کا اظہار کیا

by امت ڈیسک
30/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

پڑوسی ملک پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جان کی جاچکی ہے، املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ میں لکھا، "پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھ کر افسوس ہوا، ہم متاثرین، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور وہاں معمولات زندگی کی جلد بحالی کی امید کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں پیر کو سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1061 تک پہنچ گئی جب کہ معاشی بحران کا شکار وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی اپیل کے بعد بین الاقوامی امداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ سیلاب کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 33 ملین افراد، یعنی ملک کی کل آبادی کا ساتواں حصہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان نے اسے دہائی کا بدترین مانسون قرار دیا، جب کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 10 بلین امریکی ڈالر تک کا نقصان پہنچایا۔

پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثرقدرتی آفات سے نمٹنے والی اہم قومی تنظیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کم از کم 1,061 افراد ہلاک اور 1,575 زخمی ہوئے ہیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ تقریباً 9,92,871 مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس سے لاکھوں افراد خوراک اور پینے کے صاف پانی وغیرہ سے محروم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 7.19 لاکھ جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین زیر آب آگئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون اخبار نے رپورٹ کیا کہ حکام نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزاروں دیہات کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہے اور سڑکیں اور پل بہنے والے ندیوں سے تباہ ہو چکے ہیں۔ جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں بجلی کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان، جو اس ہولناک آفت سے نمٹنے میں مشکلات کا شکار ہے، نے بین الاقوامی مدد طلب کی ہے اور کئی ممالک نے یکجہتی کے پیغامات کے ساتھ انسانی امداد بھیجی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے آخری حملے کی ضرورت: دلباغ سنگھ

Next Post

گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

آزاد کی حمایت میں تارا چند سمیت کانگریس کے 50سے زائد رہنمائوں کا استعفیٰ

آزاد کی حمایت میں تارا چند سمیت کانگریس کے 50سے زائد رہنمائوں کا استعفیٰ

عراق جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک، ملک میں کرفیو نافذ

عراق جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک، ملک میں کرفیو نافذ

بانہال- کٹرہ ریلوے لنک پر 9.8 کلو میٹر طویل ٹنل مکمل

بانہال- کٹرہ ریلوے لنک پر 9.8 کلو میٹر طویل ٹنل مکمل

لیبیا؛ مسلح گروپوں کی جھڑپوں میں 32 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی

لیبیا؛ مسلح گروپوں کی جھڑپوں میں 32 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »