جموں// وزیر اعظم نریندر مودی نے کشتواڑ سڑک حادثے میں جاں بحق افراد کے حق میں ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں ایک ایس یو وی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں اپنی جان گنوانے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، زخمیوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 50ہزار روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
پی ایم او نے ایک ٹویٹ کر کے کہا، “کشتواڑ میں حادثے سے دکھی ہوں۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے 50ہزار روپے دئے جائیں گے”۔









