سرینگر (جموں و کشمیر): سیکورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں وقت کو کم کرنے کے لیے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ریجنل پاسپورٹ آفس (آر پی او) ایک آن لائن سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ آفس کو کشمیر بھر کے تمام پولیس اسٹیشنز سے جوڑ رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق یکم ستمبر کو ایم ای اے کے افسران وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع سے اور آر پی او سرینگر بی بی ناگر پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
اسی طرح لیہہ میں بھی ایک پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے جہاں انتظامیہ لداخ پولیس کی آن لائن ایپ کے لائیو ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بی بی ناگر کی سرپرستی میں بدھ کو آر پی او سرینگر کو ملک میں بہترین پاسپورٹ آفس کا ایوارڈ ملا۔ دسمبر 2017 سے ناگر کے دور میں 1 لاکھ سے زائد حاجیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
دریں اثنا، وزارت خارجہ نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر (آر پی او) کشمیر ڈویژن اور لداخ کا اضافی چارج آر پی او جموں نشیتھ کمار شیل کو سونپا ہے۔