• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس کو ایک اور جھٹکا، پیرزادہ سعید بھی مستعفی

کانگریس کو ایک اور جھٹکا، پیرزادہ سعید بھی مستعفی

by امت ڈیسک
31/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // سابق وزیر اور جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر پیرزادہ محمد سعید نے بدھ کو کئی دیگر ساتھیوں کے ساتھ غلام نبی آزاد کی پارٹی، جو ابھی تک معرض وجود میں نہیں آئی، میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کو خیرباد کہا۔ کانگریس کے سینئر رہنما پیرزادہ محمد سعید کے ہمراہ سرینگر کے صدر غنی خان نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر پیرزادہ محمد سعید کانگریس سے مستعفیسرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاستی کانگریس کے سابق صدر اور سینئر کانگریس لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے کہا کہ ‘دہائیوں سے ہم کانگریس کے ساتھ وابستہ ہیں، کانگریس سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، تاہم کانگریس پارٹی ہائی کمان کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیے جانے پر ہم کانگریس سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ قریب نصف صدی تک کانگریس کے ساتھ جڑے رہنے والے سینئر سیاستدان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے گزشتہ ہفتے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ اور نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کرکے سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی۔

کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں غلام نبی آزاد نے اپنے استعفےٰ کی وجوہات بیان کیں جس میں انہوں نے کہا کہ ‘راہُل گاندھی کی قیادت طفلانہ اور غیر سنجیدہ رہی ہے جبکہ کانگریس انکی قیادت میں 2014 سے دو لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔‘‘ کانگریس نے آزاد کے استعفے کو انکی خودغرضی اور موقع پرستی سے تعبیر کیا ہے، تاہم نہ صرف کانگریس بلکہ دیگر مقامی سیاسی جماعتوں کے لیڈران و کارکنان غلام نبی آزاد کا ہاتھ تھام رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگلے ماہ امیت شاہ کا دورۂ جموں وکشمیر متوقع

Next Post

آزاد موقع پرست سیاست داں: جی ایم میر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
آزاد موقع پرست سیاست داں: جی ایم میر

آزاد موقع پرست سیاست داں: جی ایم میر

سوپور جھڑپ : دو عسکریت پسند جاں بحق

سوپور جھڑپ : دو عسکریت پسند جاں بحق

پاکستان کے وزیراعظم کا پی ایم مودی کو شکریہ، ہم جلد ہی اس آفت سے نکلیں گے

پاکستان کے وزیراعظم کا پی ایم مودی کو شکریہ، ہم جلد ہی اس آفت سے نکلیں گے

جموں و کشمیر اور لداخ میں اب یکساں تعلیمی کلینڈر نافذ

جموں و کشمیر اور لداخ میں اب یکساں تعلیمی کلینڈر نافذ

جموں و کشمیرمیں سب سے زیادہ یو اے پی اے معاملات درج:این سی آر بی رپورٹ

جموں و کشمیرمیں سب سے زیادہ یو اے پی اے معاملات درج:این سی آر بی رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »