killed in road accident
ممبئی: معروف صنعتکار سائرس مستری کا ایک حادثے میں انتقال ہوگیا۔ وہ ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین تھے۔ ان کے حادثے کی وجہ سے انڈسٹری کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں اتوار کے روز ایک سڑک حادثہ میں ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی موت ہو گئی۔ پولس کے مطابق سائرس مستری (54) مرسڈیز کار میں احمد آباد سے ممبئی جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
پالگھر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بالا صاحب پاٹل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ دوپہر تقریباً 3.15 بجے اس وقت پیش آیا جب سائرس مستری احمد آباد سے ممبئی جا رہے تھے۔ حادثہ سوریہ ندی پر واقع پل پر پیش آیا ہے۔سائرس مستری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔
سائرس مستری کی کار حادثے میں موتسائرس مستری کو 2012 میں ٹاٹا گروپ کا چھٹا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم انہیں 24 اکتوبر 2016 کو ٹاٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے برطرف کر دیا تھا۔ قانون ثالثی اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ ایکٹ بھی غیر قانونی ہے۔








