بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور کے براٹھ چیک نام کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اس علاقہ میں مشکوک افراد گھوم رہے ہیں جس کے فوراً بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شنگر گنڈ چیک براٹھ علاقہ میں سرچ آپریشن چلایا۔
سوپور میں عسکریت پسندوں کا معاون ہتھیار سمیت گرفتارپولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے عسکریت پسندوں سے وابستہ ثاقب ڈار ولد شکیل احمد ڈار ساکنہ ممکا سوپور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول، پستول کی گولیاں اور بم (جس کو اسٹکی بم کے نام سے جانا جاتا ہے جو کافی خطر ناک اور نقصاندہ بم مانا جاتا ہیں) کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
اس حوالے سے سوپور پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص سوپور، زینگیر اور رفیع آباد کے علاقہ جات میں سرگرم تھا اور عسکریت پسندوں کو تعاون فراہم کرتا تھا۔ حال میں جن عسکریت پسندوں کو بومئی میں ہلاک کیا گیا ہے یہ ان کا قریبی تھا اور لگاتار ان کے صفوں میں کام کرتا تھا۔
واضح رہے کہ سوپور میں سٹک بمب جیسا خطرناک بمب پہلی بار پولیس اور فوج نے برآمد کیا ہے اور یہ سکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لئے بھی کافی تباہ کن ہے۔ فی الحال معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔