سرینگر // پڑوسی ممالک پر بھارت کو غیر مستحکم کرنے کا الزا م عائد کرتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے کہا کہ لداخ میں بھارت اور چین کی سرحدی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے مسلسل درندازی کی کوشش سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہمسایہ ممالک امن میں نہیں بلکہ کشیدگی کے حق میں ہے ۔ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنر ل پکنج کمار سنگھ نے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر ہی دونوں ممالک بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے ۔پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ لداخ میں بھارت اور چین کی سرحدی صورتحال اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے واضح حوالہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے بہت اہم وقت ہے کیونکہ ہمارے دونوں پڑوسی ممالک ہمارے خلاف منصوبہ بنا رہے ہیں۔سنگھ نے مزید کہا کہ ‘ہمارا کردار اب زیادہ اہم ہو گیا ہے کیونکہ ہم بھارتی دفاع کی پہلی لائن ہیں۔کنٹرول لائن پر فوجیوں کے اختیار کردہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے استھانہ نے سکیورٹی چیلنجز کو زیادہ مو ¿ثر طریقے سے نمٹنے پر زور دیا۔انہوں نے تمام سکیورٹی فورسز کے مابین بہترین ہم آہنگی کو سراہا اور تمام شعبوں کو نظم و ضبط اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔









