امت نیوز ڈیسک //
جموں: سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر مفتی سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا معاملے اور بھارتی فضائیہ (IAF) کے اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق دو مقدمات کی سنوائی منگل کے روز خصوصی عدالت ٹاڈا میں ہوئی۔
خصوصی عدالت ٹاڈا میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے کہاکہ محمد یاسین ملک سمیت چار آئی اے ایف اہلکاروں کے قتل کے کیس کی منگل کو سماعت ہوئی۔ اس پر حتمی حکم آنا باقی ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے کہاکہ ‘یاسین ملک نے حکومت ہند کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے متعلق مقدمات کی ذاتی سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کی اگلی تاریخ 19 اکتوبر ہے۔’واضح رہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے یاسین ملک نے عدالت کو خصوصی ملی ٹینسی و دیگر منسلک مقدمے میں عدالت کے سامنے جسمانی پیشی کے لئے خط لکھا تھا۔









