• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مجھے کسی بھی ملزم کی پہچان نہیں ہے، روبیہ سعید

مجھے کسی بھی ملزم کی پہچان نہیں ہے، روبیہ سعید

by امت ڈیسک
21/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں:جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ مفتی سعید کی بیٹی روبیہ سعید اپنے اغوا کے معاملے میں آج ٹاڈا کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی ملزم کی پہچان نہیں ہے۔ روبیہ سعید نے کورٹ میں کہا کہ انہیں کسی بھی ملزم کی پہچان نہیں، انہوں نے عدالت کو کہا کہ میں نے کبھی بھی اس ہولناک واقعے کی طرف پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ہمیشہ عام زندگی گزارنے کی کوشش کی۔ روبیہ سعید نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ تفتیشی ایجنسی کے سامنے پہلے بھی میں نے کسی ملزم کی شناخت کی ہے۔

وہیں یاسین ملک نے ایک بار پھر عدالت سے درخواست کی کہ انہیں جسمانی طور پر پیش کیا جائے(یاسین ملِک کی پیشی ورچول ہورہی ہے)۔ عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ یاسین ملک کو اگلی تاریخ پر پیش کرے تاکہ انہیں جرح کی اجازت دی جاسکے۔سابق مرکزی وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا کے معاملے میں علحیدگی پسند رہنما یاسین ملک سمیت 10 افراد کے خلاف ٹاڈا کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 30 برس گزر جانے کے بعد روبیہ سعید کے اغوا معاملے میں پیر کے روز ٹاڈا کورٹ میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک سمیت 10 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ یاسین ملک کے علاوہ علی محمد میر، محمد زمان میر، اقبال احمد گندرو، جاوید احمد میر، محمد رفیق پہلو عرف نانا جی، منظور احمد صوفی، وجاہت بشیر، مہراج الدین شیخ اور شوکت احمد کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت محمد زمان میر اور علی محمد میر کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے جس میں انہوں نے معاملے میں شمولیت اور دوسرے ملزمین کے کردار کے بارے میں مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا ہے۔ٹاڈا کورٹ کے جج سنیت گپتا نے کہا ہے کہ یاسین ملک، علی محمد میر، اقبال احمد گندرو، منظور احمد صوفی، محراج الدین شیخ اور رفیق احمد پہلو روبیہ سعید کو اغوا کرنے اور مجرمانہ سازش اور قتل کے ارادے سے اسے قید میں رکھا تھا۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے 8 دسمبر 1989 میں مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔ مفتی محمد سعید اس وقت وزیر داخلہ تھے، جب ان بیٹی کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔فاروق عبداللہ اس وقت جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے اور انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے روبیہ کی بازیابی کے بدلے عسکریت پسندوں کو رہا کرنے کے معاہدے کو قبول کر لیا، جس کے بعد عسکریت پسندوں رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یاسین ملک کے خلاف 1990 کی دہائی میں بھارتی فضائیہ کے چار جوانوں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔خیال رہے کہ یاسین ملک فی الوقت دہلی کے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ انہیں فروری 2019 میں جموں و کشمیر پولیس نے حراست میں لیکر پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کردیا تھا۔ تاہم ایک ماہ کے بعد انہیں پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں انہیں اپریل کو تہاڑ جیل منتقل کیا گیا۔واضح رہے یاسین ملک نے 1994 میں عسکریت پسندی کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی تھیں۔ انہوں نے سابق وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپئی اور منموہن سنگھ کے ساتھ مذاکرات بھی کئے۔ اس دوران انہیں امریکہ اور پاکستان جانے کی بھی اجازت دی گئی تھی جہاں انہوں نے کئی ماہ گزاے تھے۔گذشتہ برس جنوری میں سی بی آئی نے خصوصی پبلک پراسیکیوٹرز مونیکا کوہلی اور ایس کے بٹ کی مدد سے روبیہ سعیدا غوا معاملے میں ملک سمیت 10 لوگوں کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں قصوروار کشمیر کے علیٰحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ نے 25 مئی کو سزا سنائی ہے۔ کورٹ نے یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھٹنڈی جموں میں ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

آر ایس ایس سربراہ کی مسلم دانشوروں سے ملاقات، اہم مسائل پر بند کمرے میں بات چیت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
آر ایس ایس سربراہ کی مسلم دانشوروں سے ملاقات، اہم مسائل پر بند کمرے میں بات چیت

آر ایس ایس سربراہ کی مسلم دانشوروں سے ملاقات، اہم مسائل پر بند کمرے میں بات چیت

روشنی ایکٹ گھوٹالہ کی تحقیقات اب ای ڈی کرے گا

روشنی ایکٹ گھوٹالہ کی تحقیقات اب ای ڈی کرے گا

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

روبیہ سعید کیس‘یٰسین ملک کے خلاف پروڈکشن وارنٹ

لداخ میں ہند چین کشیدگی سے ہمیں یہ سبق ملا ہے کہ ”ہر وقت اعلیٰ سطحی آپریشنل تیاری “کو برقرار رکھنا ہوگا /جنرل منوج پانڈے

لداخ میں ہند چین کشیدگی سے ہمیں یہ سبق ملا ہے کہ ”ہر وقت اعلیٰ سطحی آپریشنل تیاری “کو برقرار رکھنا ہوگا /جنرل منوج پانڈے

حضرت سلطان العارفین ؒ کے سلسلے میں تیرہ روزہ عرس مبارک کی تقریب

حضرت سلطان العارفین ؒ کے سلسلے میں تیرہ روزہ عرس مبارک کی تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »