• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں : شہباز شریف

پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں : شہباز شریف

by امت ڈیسک
24/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اقوام متحدہ: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام مسئلہ کشمیر کے مناسب اور مستقل حل پر منحصر ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شریف نے دعویٰ کیا کہ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام نے امن کے امکانات کو مزید نقصان پہنچایا ہے اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ صحیح وقت ہے جب بھارت کو اس پیغام کو واضح طور پر سمجھنا چاہیے کہ دونوں ممالک ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔صرف پرامن بات چیت ہی ان مسائل کو حل کر سکتی ہے تاکہ دنیا آنے والے وقت میں مزید پرامن ہوسکے۔ شریف نے کہا کہ نئی دہلی نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے، جس سے یہ دنیا کا سب سے زیادہ عسکری خطہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔شریف نے کہا، "میں نے عالمی فورم کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ بھارت نتیجہ خیز مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔ بھارت نے پاکستان کو کئی بار کہا ہے کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ شریف نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو اپنے وسائل کو مزید گولہ بارود اور ایندھن خریدنے کی کوشش میں ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

شہباز شریف نے بھارت میں مسلم برادری پر ہونے والے مظالم کا مسئلہ بھی اٹھایا اور ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی حکومت میں جس طرح مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اس پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان کی عبوری حکومت کو تنہا کرنے سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔دہشت گردی کے بارے میں، شریف نے کہا کہ پاکستان، افغانستان سے باہر کام کرنے والے بڑے دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرے کے بارے میں عالمی برادری کی تشویش میں شریک ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں اگلے ماہ سے الیکٹرانک ٹرین

Next Post

ایل او سی سے متصل 18 لاکھ ووٹروں پر وزیر داخلہ امیت شاہ کی نظر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
ایل او سی سے متصل 18 لاکھ ووٹروں پر وزیر داخلہ امیت شاہ کی نظر

ایل او سی سے متصل 18 لاکھ ووٹروں پر وزیر داخلہ امیت شاہ کی نظر

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر مستعفی، نئے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا/ رویندر رینا

ہندوتوا کے ایجنڈے کو جبراً تھوپنے سے گریز کیا جائے: متحدہ مجلس علما

ہندوتوا کے ایجنڈے کو جبراً تھوپنے سے گریز کیا جائے: متحدہ مجلس علما

پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، دو زخمی

پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، دو زخمی

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »