• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوتوا کے ایجنڈے کو جبراً تھوپنے سے گریز کیا جائے: متحدہ مجلس علما

ہندوتوا کے ایجنڈے کو جبراً تھوپنے سے گریز کیا جائے: متحدہ مجلس علما

by امت ڈیسک
24/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر متحدہ مجلس علماء نے ہفتے کے روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ’’منظم منصوبے کے تحت مسلم شناخت، انفرادیت اور تشخص کو کمزور کرنے کی ریشہ دوانیوں‘‘ پر سخت فکر و تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جب کہ ان تمام ’’غیر اسلامی حرکات، سرگرمیوں اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششوں‘‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

متحدہ مجلس علما کی سرینگر میں پریس کانفرنسجموں وکشمیر متحدہ مجلس علماء کے نائب امیر اور معروف عالم دین مولانا محمد رحمت اللہ میر قاسمی نے کہا کہ ’’حکومت کبھی اسکولوں اور دیگر تعلیمی ادروں میں، کبھی یوگا، تو کبھی مارننگ پرئیرز کے مواقع پر مسلم طلباء سے بھجن پڑھانے اور کبھی سوریہ نمسکار جیسے ہندوتوا کے ایجنڈے کی تکمیل کرانے پر مجبور کر رہی ہے۔‘‘ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو واضح کیا کہ ’’وادی کشمیر میں اس طرح کی غیر اسلامی سرگرمیوں کے انعقاد سے دور رہیں اور یہ چزیں ہمارے دینی عقائد، دینی افکار اور نظریات کے خلاف ہیں جو کہ مسلمانان کشمیر کو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔‘‘ اس سے قبل متحدہ مجلس علماء کا ایک غیر معمولی اجلاس سرکردہ عالم دین مولانا محمد رحمت اللہ میر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر درج ذیل قرارداد پاس کی گئی اور اس سے قبل علماء اور مندوبین نے کشمیر کی موجودہ دینی اور معاشرتی صورتحال پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔

قرارداد:
متحدہ مجلس علماء جموںوکشمیر کا یہ غیر معمولی اور نمائندہ اجلاس اولیائے کرام، بزرگان دین، اور سرزمین اولیاء – کشمیر – پر ایک منظم منصوبے کے تحت مسلم شناخت، انفرادیت اور تشخص کو کمزور کرنے کی ریشہ دوانیوں پر سخت فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام غیر اسلامی حرکات، سرگرمیوں اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔یہ موقر اجلاس تعلیمی اداروں اور علمی مراکز میں کبھی یوگا کے نام پراور کبھی مارننگ پرییرز کے مواقع پرمسلم طلبہ سے بھجن پڑھانے، اور کبھی سوریا نمسکارکرنے کے انعقاد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت، محکمہ تعلیم اور متعلقہ ایجنسیوں کو واضح کر دینا چاہتی ہے کہ وادی کشمیر میں اس طرح کی غیر اسلامی سرگرمیوں کے انعقاد سے دور رہیں کیونکہ یہ چیزیں ہمارے اسلامی عقائد اور دینی افکار و نظریات کے خلاف ہیں اس لئے مسلمانان کشمیر کیلئے ناقابل قبول ہیں۔یہ اجلاس والدین پر زور دیتا ہے کہ اگر گورنمنٹ سکولوں میں ان کے بچوں کو زبردستی غیر اسلامی سرگرمیوںکیلئے مجبور کیا جاتا ہے تو وہ اپنے بچوںکو ان اسکولوں سے نکال کر نجی اسکولوں میں داخل کریں اور مسلمان اساتذہ بھی اس طرح کی غیر اسلامی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے سے اجتناب کریں کیونکہ ایمان اور اسلام ہر چیز پر مقدم ہے۔یہ اجلاس اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے کہ اب جامع مسجد سرینگر میں پنچ گانہ نمازوں اور نماز جمعہ کی ادائیگی میں حکومت رکاوٹیں نہیں ڈالتی اور مسلمانوںکو جامع مسجد میں جمع ہونے سے نہیں روکتی تاہم یہ اجلاس اب امید کرتا ہے کہ مارہ ربیع الاول کی آمد پر میرواعظ کشمیر ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق صاحب پر عائد 5 اگست2019 سے غیر قانونی قدغنیں ہٹائی جائیں تاکہ موصوف جامع مسجد سرینگر میں قال اللہ وقال الرسول ﷺ کی تبلیغ و اشاعت کی اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔یہ اجلاس جموںوکشمیر میں اسلامی مراکز اور مسلم اداروں کی ساکھ کو زک پہنچانے کے پس منظر میں علماء، مبلغین اور ائمہ حضرات کی گرفتاریوں، ان پر PSA کے نفاذ کی مذمت کرتا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر مستعفی، نئے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا/ رویندر رینا

Next Post

پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، دو زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، دو زخمی

پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، دو زخمی

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

اترپردیش: ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی

اترپردیش: ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی

ایران میں لڑکی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے، 50 افراد ہلاک

ایران میں لڑکی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے، 50 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »