لکھنؤ: اترپردیش میں ڈانٹ ڈپٹ پر میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر پر فائرنگ کردی جھگڑے کے دوران استاد پر تین گولیاں چلائیں۔
میڈیا خبروں کے مطابق اتر پردیش کے سیتاپور میں دسویں جماعت کے طالب علم کو استاد نے دوسرے بچے کے ساتھ جھگڑ کرنے پر ڈانٹا، طا لب علم نے غصے میں آکر استاد پر پستول سے تین فائر کردیئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم اسلحے سمیت فرارہوگیا جسکی تلاش جاری ہے جبکہ طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کا کہناہے کے زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، گولیوں سے جسم کے کسی خاص حصے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،مریض کو بہتر طبی امداد کیلئے لکھنؤ منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج میں استاد اور طالب علم کے درمیان ہونے والی مدبھیڑ کو دیکھا سکتاہے، اس دوران طالب علم نے پستول کے بٹ مار کر استاد کو زخمی کرنے کی بھی کوشش کی۔
استاد کا کہنا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کے ڈانٹ کی وجہ سے طالب علم کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔










