• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

فائل فوٹو

چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
07/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(پلوامہ) نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ضلع پلوامہ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی.اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات ٹھیک ہوتے تو مزدوروں کو یہاں سے نہیں نکالا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فورسز پہلی بھی یہاں تعینات کی جاتی تھی، سرکار نے سرکاری فورسز میں مزید اضافہ کیا یہ کوئی نئی بات نہیں تاہم انھیں میریج ہالز میں تعنیات کرنا اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ان کو دوسرے جگہ منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلمٹیشن پورے ملک میں 2026 میں ہونے والا ہے، لیکن مرکزی حکومت نے قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا جو ہمیں سمجھ میں ہی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں بھی ڈی لمٹیشن کا ایک ممبر ہوں لیکن ابھی تک مجھے نہیں بلایا گیا۔’ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے ساتھ بات نہیں ہوگی تب تک یہاں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ابھی تک چار جنگیں ہوئیں لیکن پھر بھی یہاں حالات ٹھیک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت چین کے ساتھ بات کرسکتا تو پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں۔؟ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نشیلی ادویات کا پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بڑھتے استعمال کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نشیلی ادویات عام ہوگئی ہیں اس سے ہمارے نوجوان پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشیلی ادویات کے استعمال کے حوالے سے سرکار کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نشیلی ادویات کے استعمال سے دور رکھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بچوں کو مذہب کے پیروکار بنانے کی کوشش کریں خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیان میں سرگرم عسکریت پسند زخمی حالت میں پایا گیا

Next Post

مغربی استعمار نے انڈونیشیا کے حریت پسند رہنما کو کیسے راہ سے ہٹایا؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
مغربی استعمار  نے انڈونیشیا کے حریت پسند رہنما کو کیسے راہ سے ہٹایا؟

مغربی استعمار نے انڈونیشیا کے حریت پسند رہنما کو کیسے راہ سے ہٹایا؟

مرکز  نے جموں و کشمیر کےلئے 30نومبر سے مفت راشن کی تقسیم کاری بند کردی

مرکز نے جموں و کشمیر کےلئے 30نومبر سے مفت راشن کی تقسیم کاری بند کردی

بٹہ مالو سرینگر میں پولیس اہلکار مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک

بٹہ مالو سرینگر میں پولیس اہلکار مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک

پاکستان میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت معاملہ: پولیس نے 9 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ سے رجوع کیا

پاکستان میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت معاملہ: پولیس نے 9 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ سے رجوع کیا

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »