• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت معاملہ: پولیس نے 9 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ سے رجوع کیا

پاکستان میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت معاملہ: پولیس نے 9 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ سے رجوع کیا

by امت ڈیسک
07/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے پاکستان میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی خرید و فروخت معاملے میں مبینہ طور پر ملوث حریت کانفرنس کے لیڈر اور دیگر آٹھ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے محکمہ داخلہ سے رجوع کیا ہے۔ خیال رہے رواں برس 18 اگست کو جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ پرس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جموں و کشمیر پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے لیے پاکستان میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی خرید و فروخت کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرر فنڈنگ سے متعلق ایک معاملہ بے نقاب کیا گیا ہے جس میں عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کیلئے پاکستان میں ایم بی بی ایس کروانے کی خاطر حریت کے ذریعے جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے میڈیکل سیٹیں خریدی جاتی تھیں۔ دلباغ سنگھ کے مطابق اس کارروائی کے دوران جن 4 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان میں محمد اکبر بٹ عرف ظفر اکبر بٹ، فاطمہ شاہ، محمد عبداللہ شاہ اور سبزار احمد شیخ کے نام شامل ہیں۔ طفر اکبر بٹ ماضی میں حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر کشمیر رہے ہیں اور سنہ 2000 میں وہ حزب المجاہدین کے اُس گروپ میں شامل تھے جنہوں نے اس وقت اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ بعد میں ظفر اکبر بٹ سیاسی منظر پر سرگرم ہوئے اور اپنی جماعت سالویشن مومنٹ جموں و کشمیر کا قیام عمل میں لایا۔ بعد میں ان کی جماعت’ حریت کانفرنس(میرواعظ گروپ) کے ساتھ منسلک ہوئی۔ وہیں میر واعظ کی قیادت والی حریت کانفرنس نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ حریت کانفرس سیٹیں خرید و فروخت کرکے ٹرر فنڈنگ میں ملوث ہے۔ اطلاعات کے مطابق ظفر اکبر بٹ کے علاوہ آٹھ افراد بشمول جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کے خلاف سزا کے لئے پولیس نے حکام سے رجوع کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران جموں و کشمیر سے درجنوں طلبہ کو پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کورس کیلئے داخلہ دیا گیا تھا۔ یہ سبھی طلبہ باضابطہ ویزا اور دیگر بین ملکی سفری لوازمات کو پورا کرنے کے بعد پاکستان چلے گئے ہیں۔ داخلے کے وقت حکومت ہند نے کوئی اعتراض نہیں کیا ہے لیکن 5 اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کے بعد ان کے پاکستان میں رہنے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان طلبہ کی تعداد کے بارے میں خبریں اس وقت منظر عام پر آئی تھیں جب گذشتہ سال کووڈ کے پھیلاؤ کے دوران وہ اپنے وطن واپس آئے اور انہیں کورنٹین مراکز میں رکھا گیا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اس وقت کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بڑی تعداد میں کشمیری طلبہ کے پاکستان میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے پر تعجب کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پولیس کے ذریعے ان کی جانچ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ واضح رہے بھارت اور پاکستان کے درمیان سارک معاہدے کے تحت بھی طلبہ کو ایک دوسرے کی یونیورسٹیز مین داخلہ دیا جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بٹہ مالو سرینگر میں پولیس اہلکار مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک

Next Post

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

لوگوں کو پروجیکٹوں کے افتتاح سے نہیں بلکہ اعتماد سازی کے اقدام سے راحت مل سکتی ہے: محبوبہ مفتی

بلیک میل کر کے لوگوں کو مخصوص جماعتوں میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں سیلزمین ہلاک

سری نگر کے بہوری کدل علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں سیلزمین ہلاک

سی آر پی ایف کی مزید 5 کمپنیوں کی کشمیر میں تعیناتی کا فیصلہ

سی آر پی ایف کی مزید 5 کمپنیوں کی کشمیر میں تعیناتی کا فیصلہ

شہری ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

شہری ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »