امت نیوز ڈیسک //
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منگل کو جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جن میں مہتمم دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مولانا رحمت اللہ قاسمی کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ ا
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ این آئی اے نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے پونچھ، راجوری، پلوامہ، شوپیاں، سری نگر، بڈگام اور بانڈی پورہ اضلاع میں چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے گھروں پر این آئی اے چھاپے مار رہی ہے ان میں معروف مذہبی مبلغ اور مہتمم دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مولانا رحمت اللہ قاسمی اور این آئی ٹی سری نگر کے پروفیسر صمام احمد لون شامل ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ یہ تلاشیاں عسکریت پسندی کی فنڈنگ سے متعلق ایک معاملے میں کی جا رہی ہیں۔( کے این او)











