امت نیوز ڈیسک //
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ نے کہا سرکار کے اس حکم نامہ کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں جس میں یہ کہا گیا کہ اب کھلے عام ہر جگہ، ہر دکان اور ہر ڈیپاٹمنٹل اسٹور زپر بیئر اور شراب کی فروخت ہوگی۔
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا جموں کشمیر میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے، مرکزی حکومت جموں کشمیر کے ان بے روزگار نوجوانون کو ملازمت دینے کے موقع فراہم نہیں کرارہی ہے مگر جموں کمشیر میں اب ڈیپاٹمنٹل اسٹورز پر شراب فروخت کرنے کی اجازت دی جارہی ہے،بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت دینے کے بجائے اب ان کے ہاتھوں میں خدا نا خواستہ شراب کی بوتلیں تھمانا چاہتی ہیں، سرکاری کے اس فیصلہ کی ہم مخالفت کرتے ہیں ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر محبوبہ مفتی نے گلورہ لنگیٹ میں پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی پنڈت پوری کے والد نبستی کے تعزیت پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا سرکار کے اس حکم نامہ کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اس حکم نامہ کے خلاف ہے جس میں یہ کہا گیا کہ اب کھلے عام ہر جگہ، ہر دکان اور ہر ڈیپاٹمنٹل اسٹور پر بیئر اور شراب کی فروخت ہوگی اس کے ہم مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری یے،بدعنوانی عروج پر ہے، اس کے خلاف کوئی سخت کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہماری مشعیت کو ختم کیا جارہا ہے، کھبی یہاں غلط دوائیوں سے تو کبھی قومی شاہراہ کو بند کرکے،اس طرح جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ سازش کی جارہی ہے۔









