امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بدیارا اور کنبتھی گاؤں کے درمیان بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس کے بم کو ٹیم نے نکارہ بنا دیا۔ تقریبا 16 کلو گرام وزنی آئی ای ڈی برآمد کیا گیا تھا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
بانڈی پورہ میں برآمد آئی ای ڈی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نکارہ بنایااس سے قبل 8 اکتوبر کو سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے سے تین آئی ای ڈی برآمد کر عسکریت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ بازیابی 2 اکتوبر کو کٹھوعہ سے گرفتار کیے گئے جیش محمد (جے ایم) کے ایک عسکریت پسند کے انکشاف پر کی گئی تھی۔










