امت نیوز ڈیسک//
امرتسر: بھارت کے پنجاب میں سرحد سے پار سے اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈرون کو بی ایس ایف نے مار گرایا۔ پاکستانی ڈرون کو بھارتی سرحد میں اندر مار گرایا گیا۔ بارڈر سیکیورٹی فورسز نے پنجاپ میں پاکستان کی جانب سے اسمگلنگ کے مقصد سے استعمال ہونے والے ڈرون کو بھارتی سرحد میں داخل ہونے پر مار گرایا۔ ڈرون کے ذریعہ اسمگلنگ ہونے والی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔ گزشتہ 65 گھنٹوں کے دوران بی ایس ایف نے پاکستان سے آنے والے ڈرون کو مار گرانے میں دوسری کامیابی حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے رائنا گاوں میں واقع بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف اے کے 22ویں بٹالین کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے ڈرون کے ذریعہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ڈرون کے ملبے کی جانچ کی جارہی ہے۔منشیات کے پاکٹ کو ابھی تک کھولا نہیں گیا ہے۔بی ایس ایف ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون اکٹا کاپٹر ڈی جے آئی میٹرکس ہے۔ اس کے آٹھ ڈائنے (propellers)، سفید اور نیلے میں این کے اسپورٹس لکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا وزن 12 کیلو ہے۔ اس کے ساتھ ایک پاکٹ بندھا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں بھارت پاکستان سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے گزشتہ 65 گھنٹوں کے دوران پاکستان سے آنے والے ڈرون کو مار گرانے میں دوسری کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل شاہ پور کے انجلا میں بی ایس ایف نے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔









