امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت کی حالیہ ہلاکت کے خلاف آج راجباغ سرینگر میں چند سماجی و سیاسی کارکنوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے آفس کا بورڈ منہدم کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ کشمیر میں حریت کا اب کوئی کردار نہیں ہے اور وہ کشمیر میں بہائے جانے والے خون کے ذمہ دار ہیں۔
چشمہ دید گواہوں کے مطابق پولیس نے حریت کا منہدم بوڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
بتادیں کہ گذستہ تین برسوں سے راجباغ میں حریت کا دفتر تالہ بند ہے اور حریت لیڈران کی نظر بندی کے سبب یہاں تمام سیاسی سرگرمیاں منجمد ہے۔
وہیں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حریت کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اپنے گھر واقع نگین حضرت بل میں نظر بند ہے۔








