امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں:صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں تازہ برفباری ہوئی ہے جسکے بعد حکام نے روڈ کو احتیاطاً ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 18 اور 19 اکتوبر کو برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔ 84 کلومیٹر طویل مغل روڈ سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد ایسی شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔قبل ازیں، 11اکتوبر کو رواں موسم کی پہلی برفباری کے بعد مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے عارضی طور بند کر دیا گیا تھا۔








