اننت ناگ:جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے میں انہیں کوئی تعجب نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے ساتھ پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے قبل غیر ملکی سفر پر پابندی، ایجنسیز کے ذریعہ افراد خانہ سے پوچھ گچھ اور اب رہائش گاہ خالی کرانا ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
سرکاری رہائش گاہ خالی کرانے میں کوئی تعجب نہیں لگتا، محبوبہ مفتیمحبوبہ مفتی نے کہا کہ میڈیا پرائم ٹائم میں محبوبہ مفتی کے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے پر بحث کرکے وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ جبکہ جس مسئلہ پر بحث ہونا چاہیے اس پر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف بشیر گنائی معصوم نوجوان کی زیر حراست موت کیسے ہو جاتی ہے اس پر بحث ہونا چاہیے جو بد قسمتی سے نہیں ہو رہی ہے۔
پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ سنجیدہ مسائل کو درکنار کرکے محبوبہ مفتی کی رہائش خالی کرانے کو اچھال کر میڈیا اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔ اگر اس طرح سے معصوم نوجوانوں جن پر ابھی الزام بھی ثابت نہیں ہوا ہے، زیر حراست موت واقعہ ہو جاتی ہے تو محبوبہ مفتی ان سنجیدہ معاملات کے آگے کیا معنی رکھتی ہے۔واضح رہے کہ یپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے نوٹس ارسال کیا ہے جس میں ان سے سرکاری رہائش گاہ کو جلد از جلد خالی کرنے کو کہا گیا۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی سرینگر کے پوش علاقے گپکار میں گزشتہ دو دہائیوں سے سرکاری بنگلے ‘فئر ویو’ میں رہ رہی ہیں جو سنہ 2002 میں انکے والد کو بطور وزیر اعلیٰ رہنے کے لئے محکمہ اسٹیٹس نے الاٹ کیا تھا۔ پی ڈی پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کو محکمہ اسٹیٹس نے نوٹس بھیجی ہے کہ وہ اس بنگلے کو جلد از جلد خالی کرے۔










