• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روشنیوں کا تہوار”دیوالی“جموں کشمیر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

روشنیوں کا تہوار”دیوالی“جموں کشمیر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

by امت ڈیسک
24/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // روشنیوں کا تہوار”دیوالی“سوموارکو پورے جموں کشمیر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس کے دوران وادی کشمیر میں مقیم پنڈتوں،سکھوں،غیر ریاستی ہندوشہریوں اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے پٹاخے سر کئے اور آتش بازیوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ اس موقعہ پرمندروں میں پوجا پاٹ کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ دیوالی کے موقعہ پر وادی کشمیر کے کئی علاقوں میںایک مرتبہ پھرمذہبی بھائی چارے کی روایات کو دہراتے ہوئے مسلمانوں نے ہندﺅوں کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دی اور مٹھائیاں و تحائف تقسیم کئے۔ ہندو عقیدے کے مطابق دیوالی کا تہوار ہندﺅوں کے اوتار’رام چندرجی‘کی’ بنواس‘ سے 14سال بعد گھر(ایودھیا)واپسی کے طور پر منایا جاتا ہے۔دیگر ریاستوں اور جموں صوبے کے ساتھ ساتھ دیوالی کے حوالے سے وادی میں رہنے والے ہندو برادری سے وابستہ لوگوں میں انتہائی جوش و خروش نظر آیا اور اب کی باربھی حسب روایات یہ تہوارمذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں اتوار کی شب سے ہی وادی کے مختلف علاقوں بالخصوص سرینگر شہرمیں قائم مندروں میں پوجاپاٹ اور بجن کیرتن کی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ہندﺅوں نے آتش بازیوں کا مظاہرہ اور پٹاخے سر کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور اپنے مکانوں و دکانوں پر چراغاں کیا۔ سٹی رپورٹر کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں قائم سیکورٹی فورسز کیمپوں اور چوکیوں پر بھی کل شام ہی چراغاں کیا گیا اور فورسز اہلکار بڑھ چڑھ کر آتش بازیوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئے جس کے نتیجے میں پٹاخوں کی گھن گرج رات دیر گئے تک جاری رہی۔ شام کے وقت کئی علاقے ایک الگ منظر پیش کر رہے تھے جہاں ہندو برادری سے وابستہ افراد نے اپنے مکانوں اور دکانوں کے آس پاس ہزاروں کی تعداد میںچراغ اور موم بتیاں جلا رکھی تھیں اور کئی عمارات پر چراغاں کیا تھا۔ہنومان مندر ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں دیوالی کے حوالے سے بجن کیرتن کی خصوصی محفل سجائی گئی ۔شام ہوتے ہی شہر میں پٹاخوں کی گھن گرج اور آتش بازیوں نے ایک نیا سماں باندھ لیا اور یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔ اُدھرسرحدی قصبہ اوڑی سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قصبہ کے ان علاقوں میں دیوالی کے سلسلے میں انتہائی جوش وخروش پایا گیا جہاں ہندو برادری سے وابستہ لوگ رہتے ہیں۔بارہمولہ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قصبہ کے مین چوک میں واقعہ مندراور شلپتری مندر خانپورہ میں علی الصبح خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں قصبے میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔وہاں بھی پنڈتوں نے اپنی دکانوں اور مندر کے باہر چراغ اور موم بتیاں جلاکر دیوالی منائی اور آتش بازیوں کا مظاہرہ کیا۔اسی طرح کی اطلاعات بڈگام ،گاندربل،اننت ناگ،پلوامہ اور دیگر اضلاع سے بھی موصول ہوئی ہیں جہاں پنڈت برادری کے لوگوںکے ساتھ ساتھ سکھ برادری، غیر ریاستی شہریوں اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے مذہبی عقیدت اورجوش و خروش کے ساتھ پٹاخے سر کئے،آتش بازیوں کا مظاہرہ کیا اور مندروں میں بجن کیرتن و پوجا پاٹ کا اہتمام کیا۔بیہامہ گاندربل میں مقامی مسلمان پنڈتوں کے گھر گئے اور دیوالی کی مبارکباد دی۔ وادی کے مختلف اضلاع میں مقیم ان کشمیری پنڈتوں نے بھی دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔اُدھر جموں سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ دیوالی کے سلسلے میں پورے شہر کو چراغاں سے سجایا گیا تھا اور اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب رگھوناتھ مندر میں منعقد ہوئی۔جموں شہر کے کم و بیش تمام علاقوں میں دیوالی منانے کے لئے لوگ رات دیر گئے تک سڑکوں پر آتش بازیوں کامظاہرہ کرتے رہے اور یہ سلسلہ پورے آب و تاب کے ساتھ جاری رہا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بیک ٹو ولیج پروگرام کو چوتھا مرحلہ 27اکتوبر سے شروع ہوگا لوگو ں تک پہنچنے اور ان کے مسائل سننے کیلئے 54آئی اے ایس افسر ان مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے

Next Post

روشنیوں کا تہوار ” دیوالی “ ، لیفٹنٹ گورنر سمیت دیگر کئی سیاسی لیڈران کا عوام کو مبارک باد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
Next Post
روشنیوں کا تہوار ” دیوالی “ ، لیفٹنٹ گورنر سمیت دیگر کئی سیاسی لیڈران کا عوام کو مبارک باد

روشنیوں کا تہوار ” دیوالی “ ، لیفٹنٹ گورنر سمیت دیگر کئی سیاسی لیڈران کا عوام کو مبارک باد

پی ڈی پی کا جموں و کشمیر میں اضافی راشن روکنے پر تشویش کا اظہار

پی ڈی پی کا جموں و کشمیر میں اضافی راشن روکنے پر تشویش کا اظہار

وزیر اعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد

وزیر اعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد

سرینگر میں عصمت دری کے الزام میں ملزم گرفتار

سرینگر میں عصمت دری کے الزام میں ملزم گرفتار

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولانا عباس انصاری انتقال کر گئے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مولانا عباس انصاری انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »