امت نیوز ڈیسک //
سرینگر /// رواں ماہ کی 27تاریخ سے شروع ہورہا ” بیک ٹو ولیج “ پروگرام کے چوتھے مرحلے کیلئے لوگو ں تک پہنچنے اور ان کے مسائل سننے کیلئے 54آئی اے ایس افسر ان کو تعینات کیا گیا ہے جو 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک منعقد ہونے والے پروگرام کے سلسلے میں مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔” بیک ٹو ولیج “ کے چوتھے مرحلے کیلئے سرکاری نے ہری جھنڈی دکھائی ہے اور یہ سلسلہ 27اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ اس ضمن میں جموں کشمیر حکام کی جانب لوگو ں تک پہنچنے اور ان کے مسائل سننے کیلئے 54آئی اے ایس افسر ان کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ”پنچایت کا صحیح مقام جہاں افسر پروگرام منعقد کرے گا، متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو بتایا جائے گا“۔ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اتل دلو اور راج کمار گوئل، انچارج زرعی پیداوار اور محکمہ داخلہ کو بالترتیب سری نگر اور جموں اضلاع تفویض کیا گیا ہے۔پرنسپل سکریٹری انچارج جل شکتی محکمہ شالین کابرا ضلع ریاسی کا دورہ کریں گے جبکہ جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل بپل پاٹھک پروگرام کے دوران ضلع سانبہ کا دورہ کریں گے۔کٹھوعہ ضلع کو تفویض کردہ آئی اے ایس افسران روہت کنسل، پرنسپل سکریٹری ہائر ایجوکیشن/ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پریرنا پوری، کمشنر/ سکریٹری، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر رشمی سنگھ، کمشنر، ریاستی ٹیکس ہیں۔دھیرج گپتا، پرنسپل سکریٹری، ہاو ¿سنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ بڈگام ضلع کا دورہ کریں گے جبکہ ڈاکٹر اصغر سامون ضلع کپواڑہ کا دورہ کریں گے اور محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شیلیندر کمار سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کریں گے۔دوروں کیلئے پونچھ ضلع الاٹ کیے گئے آئی اے ایس افسران میں سوربھ بھگت، کمشنر سیکرٹر ی سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ اور مندیپ کور، کمشنر/سکریٹری، دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ شامل ہیں۔پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ آلوک کمار سانبہ کا دورہ کریں گے اور پرنسپل سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد ڈوڈا ضلع کا دورہ کریں گے اور سنجیو ورما، کمشنر/ سکریٹری، جنگلات، ماحولیات اور ماحولیات رام بن ضلع کا دورہ کریں گے۔اسی طرح سے ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، سیکرٹری قبائلی امور، اعجاز احمد بٹ ، ڈائریکٹر ای ڈی آئی اور حشمت علی یاتو، ایڈمنسٹریشن ان ایسوسی ایٹڈ ہسپتال، سرینگر، کو پروگرام کے دوران ضلع شوپیاں کا دورہ کرنے کیلئے مختص رکھا گیا ہے ۔ ساتھ ہی سرمد حفیظ اور ڈاکٹر راگھو لنگر بالترتیب بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع کا دورہ کریں گے جبکہ طلعت پرویز روہیلہ گاندربل، رخسانہ غنی اننت ناگ اور ریحانہ بتول ضلع بڈگام کا دورہ کریں گی۔میر طارق علی بانڈی پورہ، بھوپندر کمار کشتواڑ، ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ بارہمولہ، شیو اننت طائل ڈوڈہ، امیت شرما سانبہ، ناظم زئی خان بانڈی پورہ، شکیل الرحمان راتھر بارہمولہ کا دورہ کریں گے۔









